(آیت 56){ هٰذَانَذِيْرٌمِّنَالنُّذُرِالْاُوْلٰى:} یعنی یہ رسول بھی ان ہلاک کی جانے والی قوموں کو ڈرانے والے پہلے رسولوں کی جماعت کا ایک فرد ہے، جو تمھیں ڈرانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس کا آنا کوئی انوکھی بات نہیں جو تمھاری سمجھ میں نہ آ رہی ہو، جیسا کہ فرمایا: «قُلْمَاكُنْتُبِدْعًامِّنَالرُّسُلِ» [الأحقاف: ۹]”کہہ دے میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں۔“