حدیث نمبر: 3633
حدثنا أبو أحمد الحسين بن علي التميمي، حدثنا أبو بكر محمد بن إسحاق بن خُزَيمة، حدثنا نَصْر بن علي، حدثنا المعتمِر بن سليمان، عن أبيه، عن عطاء بن السائب، عن عِكْرمة، عن ابن عبّاس قال: لما نَزَلَت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، قال: "كلُّها في صُحُف إبراهيم" فلما نزلت: ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾ فَبلغ ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ [النجم: 1 - 37]، قال: "وَفَّى"، ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ إلى قوله: ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَى﴾ [النجم: 38 - 56] (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3591 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب سورت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ نازل ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تمام (تعلیمات) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفوں میں بھی موجود ہیں۔“ پھر جب سورت ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾ نازل ہوئی اور آپ ﷺ اس مقام پر پہنچے ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ ”اور ابراہیم (علیہ السلام) جس نے (وفاداری کا) حق پورا کر دیا۔“ [النجم: 37] تو فرمایا: ”اس نے حق پورا کر دیا“ کہ ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ ”کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا“ سے لے کر اس فرمان ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَى﴾ ”یہ (رسول) بھی پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے“ [النجم: 38 - 56] تک کی تمام ذمہ داریاں ادا کر دیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3633
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،وقد سلف برقم (2967).» [ترقيم الرساله 3633] [ترقيم الشركة 3612] [ترقيم العلميه 3591]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وقد سلف برقم (2967).
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے، اور یہ (2967) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3633 سے ماخوذ ہے۔