المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
الْإِسْلَامِ ثَلَاثُونَ سَهْمًا لَمْ يُتَمِّمْهَا أَحَدٌ قَبْلَ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: اسلام کے تیس حصے ہیں جنہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پہلے کسی نے مکمل نہیں کیا
حدثني علي بن عيسى، حَدَّثَنَا محمد بن النَّضْر الجارُودي، حَدَّثَنَا نَصْر بن علي، حَدَّثَنَا المعتمِر بن سليمان، عن أبيه، عن عطاء بن السائب، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: لما نزلت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، قال: "كلُّها في صُحُف إبراهيم"، فلما نزلت ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾، فَبَلَغَ ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِى وَفَّى﴾ قال: "وَفَّى"، ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ إلى قوله: ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذْرِ الأُولَى﴾ [النجم: 37 - 56] (3).
هذا حديث صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3754 - صحيحسیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب سورت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ نازل ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تمام مضامین ابراہیم علیہ السلام کے صحیفوں میں بھی موجود ہیں“، پھر جب سورت ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾ نازل ہوئی اور آپ ﷺ اس مقام پر پہنچے ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِى وَفَّى﴾ کہ ”ابراہیم نے پورا وفا کیا“، تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس نے ان تمام باتوں کو پورا کیا جو اس آیت ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ ”کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا“ سے لے کر اس قول ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذْرِ الأُولَى﴾ ”یہ (رسول) بھی پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والے ہیں“ [سورة النجم: 37 - 56] تک ذکر ہوئی ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ یہ نمبر (2967) پر مکرر ہے۔