یہی وہ لوگ ہیں کہ ہم ان سے وہ سب سے اچھے عمل قبول کرتے ہیں جو انھوں نے کیے اور ان کی برائیوں سے در گزر کرتے ہیں، جنت والوں میں، سچے وعدے کے مطابق جو ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
En
یہی لوگ ہیں جن کے اعمال نیک ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے اور (یہی) اہل جنت میں (ہوں گے) ۔ (یہ) سچا وعدہ (ہے) جو ان سے کیا جاتا ہے
یہی وه لوگ ہیں جن کے نیک اعمال تو ہم قبول فرما لیتے ہیں اور جن کے بداعمال سے درگزر کر لیتے ہیں، (یہ) جنتی لوگوں میں ہیں۔ اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا تھا
En
(آیت 16) ➊ {اُولٰٓىِٕكَالَّذِيْنَنَتَقَبَّلُعَنْهُمْاَحْسَنَمَاعَمِلُوْا …:} آیت کے ضمن میں یہ مفہوم موجود ہے کہ ماں باپ کے ساتھ احسان، ان کے لیے دعا، اللہ تعالیٰ سے شکر اور عملِ صالح کی توفیق مانگنا اور اولاد کے لیے اصلاح کی دعا انسان کے سب سے اچھے اعمال میں سے ہے اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو لوگ یہ عمل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے اس بہترین عمل کو قبول فرمائے گا اور ان کی برائیوں سے درگزر فرمائے گا۔ ➋ {فِيْۤاَصْحٰبِالْجَنَّةِ:} يہ {”اُولٰٓىِٕكَ“} سے حال کی جگہ میں ہے: {”أَيْكَائِنِيْنَفِيْأَصْحَابِالْجَنَّةِ“} بہترین اعمال کی قبولیت اور گناہوں سے درگزر کے ساتھ یہ تیسرا انعام ہے کہ انھیں اصحاب الجنہ میں شامل کیا جائے گا جو بہترین ساتھی ہیں۔ کیونکہ ان میں شامل ہونا بجائے خود بہت بڑا اعزاز ہے، جس کی دعا انبیاء علیھم السلام کرتے رہے ہیں، جیسا کہ سلیمان علیہ السلام کی دعا ہے: «وَاَدْخِلْنِيْبِرَحْمَتِكَفِيْعِبَادِكَالصّٰلِحِيْنَ»[النمل: ۱۹]”اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما۔“ یوسف علیہ السلام کی دعا ہے: «تَوَفَّنِيْمُسْلِمًاوَّاَلْحِقْنِيْبِالصّٰلِحِيْنَ» [یوسف: ۱۰۱]”مجھے مسلم ہونے کی حالت میں فوت کر اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے۔“ اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری وقت کے الفاظ ہیں: [فِيالرَّفِيْقِالْأَعْلٰی][بخاري، المغازي، باب مرض النبي صلی اللہ علیہ وسلم و وفاتہ: ۴۴۳۶]”مجھے بلند ترین ساتھیوں میں شامل فرما۔“[اَللّٰھُمَّاجْعَلْنَامِنْھُمْبِفَضْلِکَوَرَحْمَتِکَ] ➌ { وَعْدَالصِّدْقِالَّذِيْكَانُوْايُوْعَدُوْنَ:} یعنی اس سچے وعدے کے مطابق جو قرآن و حدیث میں والدین سے احسان کرنے والوں کے ساتھ کیا جاتا تھا اور اللہ تعالیٰ کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔