ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 39

وَ مَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾
اور تمھیں صرف اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔ En
اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے
En
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

39۔ 1 یہ جہنمیوں کو اس وقت کہا جائے گا جب وہ کھڑے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہونگے اور ساتھ ہی وضاحت کردی جائے گی کہ یہ ظلم نہیں ہے بلکہ عین عدل ہے کیونکہ یہ سب تمہارے اپنے عملوں کا بدلہ ہے۔