أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالُوا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَحَلَفَ لَا يَسْتَثْنِي أَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ فَقُلْتُ: بِمَ تَقُولُ ذَاكَ أَبَا الْمُنْذِرِ، فَقَالَ: ⦗٥١٣⦘ بِالْآيَةِ أَوْ بِالْعَلَامَةِ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِنَّهَا تُصْبِحُ مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ تَطْلُعُ الشَّمْسُ لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ ".
حافظ ثناء اللہ
زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے لیلۃ القدر کے بارے میں سوال کیا، وہ قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ وہ ستائیسویں رات ہے۔ میں نے کہا: آپ یہ کیسے کہتے ہیں اے ابو المنذر؟ انہوں نے کہا: ان آیات اور علامات کی وجہ سے جو نبی کریم ﷺ نے بیان فرمائیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس دن صبح کرے گا اس حال میں کہ سورج طلوع ہوگا بغیر شعاع کے۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، قَالَ، ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ ـ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ ـ قَالَ: ثنا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ، أَنَّهُمَا سَمِعَا زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَقَالَ: يَرْحَمُهُ اللهُ لَقَدْ أَرَادَ أَنْ لَا يَتَّكِلُوا وَلَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَأَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وَأَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، قَالَ: قُلْنَا: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ بِأِيِّ شَيْءٍ تَعْرِفُ ذَلِكَ قَالَ: بِالْعَلَامَةِ أَوْ بِالْآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ لَا شُعَاعَ لَهَا ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ.
حافظ ثناء اللہ
زر بن حبیش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابو المنذر! تمہارے بھائی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جس نے سال بھر قیام کیا وہ لیلۃ القدر پالے گا، تو انہوں نے کہا: «رَحِمَهُ اللّٰهُ» ”اللہ ان پر رحم فرمائے“، اس سے مراد یہ ہے کہ توکل نہ کرو۔ البتہ انہوں نے جان لیا ہے کہ وہ رمضان میں ہے اور اس کے آخری عشرے کی ستائیسویں رات ہے۔ وہ کہتے ہیں: ہم نے کہا: اے ابو المنذر! آپ اسے کیسے پہچانتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ان علامات سے جو نبی ﷺ نے بیان فرمائی ہیں کہ ”سورج اس دن بغیر شعاع کے طلوع ہو گا۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَامِيُّ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ، أَنْبَأَ وَقَالَ أَبُو نَصْرٍ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَا: ثنا مَرْوَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: تَذَاكَرْنَا لَيْلَةَ الْقَدْرِ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَيُّكُمْ يَذْكُرُ حِينَ طَلَعَ الْقَمَرُ وَهُوَ مِثْلُ شَقِّ جَفْنَةٍ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ وَغَيْرِهِ وَقَدْ قِيلَ إِنَّ ذَلِكَ إِنَّمَا يَكُونُ لِثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے پاس لیلۃ القدر کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کس کو یاد ہے کہ جب چاند طلوع ہوا تو وہ پیالے کے آدھے ٹکڑے کی مانند تھا؟“
اور کہا گیا ہے کہ ایسا صرف تئیسویں (رات) کو ہوتا ہے، واللہ اعلم۔
اور کہا گیا ہے کہ ایسا صرف تئیسویں (رات) کو ہوتا ہے، واللہ اعلم۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّكُمْ يَذْكُرُ ⦗٥١٤⦘ لَيْلَةَ الصَّهْبَاوَاتِ " فَقَالَ عَبْدُ اللهِ أَنَا وَاللهِ أَذْكُرُهَا يَا رَسُولَ اللهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي وَأَنَّ فِي يَدِيَّ تَمَرَاتٍ أَتَسَحَّرُ بِهِنَّ مُسْتَتِرًا بِمُؤْخِرَةَ رَحْلٍ مِنَ الْفَجْرِ وَذَلِكَ حِينَ طَلَعَ الْقَمَرُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے لیلۃ القدر کے بارے میں پوچھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کس کو صہباوات والی رات یاد ہے؟“ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے وہ یاد ہے، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ پر میرے ماں باپ فدا ہوں، میرے ہاتھ میں کچھ کھجوریں تھیں جن سے میں سحری کر رہا تھا اور فجر سے (بچنے کے لیے) کجاوے کے پچھلے حصے کی اوٹ میں چھپا ہوا تھا اور یہ چاند کے طلوع ہونے کا وقت تھا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: " لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ ". وَقَفَهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَرَفَعَهُ مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ.
حافظ ثناء اللہ
مطر، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ”لیلۃ القدر ستائیس کی رات ہے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، سَمِعَ مُطَرِّفًا، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ، قَالَ: " لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے لیلۃ القدر کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ: ”ستائیسویں رات ہے۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ يَحْيَى بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الصَّائِغُ بِالرِّيِّ. ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي الْخُزَاعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلِ بْنِ هِلَالِ بْنِ أَسَدٍ الشَّيْبَانِيُّ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، قَالَا: ثنا مُعَاذٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ح وَثنا أَبُو سَعْدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الزَّاهِدُ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَنِيعِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي شَيْخٌ كَبِيرٌ عَلِيلٌ يَشُقُّ عَلَيَّ الْقِيَامُ فَمُرْنِي بِلَيْلَةٍ لَعَلَّ اللهَ يُوَفِّقُنِي فِيهَا لِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَلَيْكَ بِالسَّابِعَةِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ایک بوڑھا شخص ہوں اور بیمار ہوں، میرے لیے قیام کرنا مشکل ہے، تو آپ ﷺ مجھے ایک کا حکم دے دیں، شاید اللہ تعالیٰ اسی کو میرے لیے لیلۃ القدر بنا دے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو ساتویں (رات) کو لازم کر لے۔“
وَأَخْبَرَنَا الْفَقِيهُ أَبُو الْقَاسِمِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ الْفَامِيُّ بِبَغْدَادَ فِي مَسْجِدِ الرَّصَافَةَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا ⦗٥١٥⦘ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَعَاصِمٍ، أَنَّهُمَا سَمِعَا عِكْرِمَةَ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " دَعَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُمْ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فَأَجْمَعُوا أَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَقُلْتُ لِعُمَرَ إِنِّي لَأَعْلَمُ وَإِنِّي لَأَظُنُّ أِيَّ لَيْلَةٍ هِيَ "، قَالَ وَأِيُّ لَيْلَةٍ هِيَ؟ قُلْتُ: " سَابِعَةٌ تَمْضِي أَوْ سَابِعَةٌ تَبْقَى مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ "، قَالَ: وَمِنْ أَيْنَ تَعْلَمُ؟ قَالَ: قُلْتُ: " خَلَقَ اللهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَسَبْعَ أَرَضِينَ وَسَبْعَةَ أَيَّامٍ وَأَنَّ الدَّهْرَ يَدُورُ فِي سَبْعٍ وَخَلَقَ الْإِنْسَانَ فَيَأْكُلُ وَيَسْجُدُ عَلَى سَبْعَةِ أَعْضَاءٍ، وَالطَّوَافُ سَبْعٌ، وَالْجِبَالُ سَبْعٌ "، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَقَدْ فَطِنْتَ لِأَمْرٍ مَا فَطِنَّا لَهُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اصحاب النبی ﷺ کو بلایا اور ان سے لیلۃ القدر کے بارے میں پوچھا تو ان سب نے اتفاق کیا کہ وہ آخری عشرے میں ہے۔ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: میرا خیال ہے میں جانتا ہوں کہ وہ رات کون سی ہے، تو انہوں نے پوچھا: وہ کون سی رات ہے؟ میں نے کہا: یہ آخری عشرے سے سات گزر جائیں یا سات رہ جائیں۔ انہوں نے پوچھا: تو کیسے جانتا ہے؟ تو میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سات آسمان اور سات زمینیں اور سات دن بنائے اور سال بھی سات ہی میں پھرتا ہے کہ انسان پیدا کیا گیا، وہ کھاتا ہے اور سجدہ کرتا ہے سات اعضاء پر ہی اور طواف بھی سات ہیں اور پہاڑ بھی سات، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو نے وہ بات سمجھی جو ہم نہ سمجھے تھے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ فَسَأَلَهُمْ فَقَالَ: أَرَأَيْتُمْ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ " الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا "، أِيُّ لَيْلَةٍ تَرَوْنَهَا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ إِحْدَى، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ ثَلَاثٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ خَمْسٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ سَبْعٍ، فَقَالُوا وَأَنَا سَاكِتٌ، فَقَالَ مَا لَكَ لَا تَكَلَّمُ؟ فَقُلْتُ: إِنَّكَ أَمَرْتَنِي أَنْ لَا أَتَكَلَّمَ حَتَّى يَتَكَلَّمُوا، فَقَالَ: مَا أَرْسَلْتُ إِلَيْكَ إِلَّا لِتَكَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ اللهَ يَذْكُرُ السَّبْعَ فَذَكَرَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ وَخَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ سَبْعِ، وَنَبْتُ الْأَرْضِ سَبْعٌ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، هَذَا أَخْبَرْتَنِي مَا أَعْلَمُ أَرَأَيْتَ مَا لَمْ أَعْلَمْ قَوْلَكَ نَبْتُ الْأَرْضِ سَبْعٌ، قَالَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا وَعِنَبًا وَقَضْبًا وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا وَحَدَائِقَ غُلْبًا} [عبس: ٢٧]، قَالَ فَالْحَدَائِقُ الْغُلْبُ الْحِيطَانُ مِنَ النَّخْلِ وَالشَّجَرِ، {وَفَاكِهَةً وَأَبًّا} [عبس: ٣١]، قَالَ: فَالْأَبُّ مَا أَنْبَتَتِ الْأَرْضُ مِمَّا تَأْكُلُهُ الدَّوَابُّ وَالْأَنْعَامُ وَلَا يَأْكُلُهُ النَّاسُ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِأَصْحَابِهِ: أَعَجِزْتُمْ أَنْ تَقُولُوا كَمَا قَالَ هَذَا الْغُلَامُ الَّذِي لَمْ تَجْتَمِعْ شُئُونُ رَأْسِهِ، إِنِّي وَاللهِ لَأَرَى الْقَوْلَ كَمَا قُلْتَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا اور ان کے پاس دیگر ساتھی بھی تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ لیلۃ القدر کے بارے میں جو رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ «الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا» ”اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“ تم کون سی رات سمجھتے ہو؟ تو ان میں سے بعض نے کہا: پہلی رات، اور بعض نے کہا: تیسری رات، اور ان میں سے بعض نے کہا: پانچویں رات، اور بعض نے کہا: ساتویں رات۔ اور میں خاموش تھا، تو انہوں نے کہا: تو کیوں خاموش ہے، کلام کیوں نہیں کرتا؟ میں نے کہا: آپ نے مجھے کہا تھا کہ جب تک وہ کلام کریں میں کلام نہ کروں۔ انہوں نے کہا: میں نے پیغام اس لیے بھیجا تھا کہ تو بھی کلام کرے۔ میں نے کہا: میں نے سنا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سات کا تذکرہ فرماتے ہیں کہ سات آسمان ہیں اور ایسی ہی سات زمینیں، اور انسان بھی سات ہی چیزوں پر بنایا گیا ہے، اور زمین کی پیداوار بھی سات اقسام میں ہے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ جو آپ نے خبر دی ہے یہ تو میں جانتا ہوں، لیکن مجھے وہ بتاؤ جو میں نہیں جانتا کہ زمین کی پیداوار سات ہیں وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿إِنَّا شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا * فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا * وَعِنَبًا وَقَضْبًا * وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا * وَحَدَائِقَ غُلْبًا﴾ [سورة عبس: 26-30]، «حَدَائِقَ غُلْبًا» سے مراد کھجوروں اور درختوں کے باغات ہیں، اور ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [سورة عبس: 31] میں «الْأَبُّ» سے مراد وہ ہے جو زمین اگاتی ہے اور جانور و چوپائے کھاتے ہیں، انسان نہیں کھاتا۔ وہ کہتے ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا: کیا تم اس بات سے عاجز آ گئے کہ تم بھی ایسی بات کہتے جو اس بچے نے کہی ہے جس کے سر کی ہڈیاں ابھی پوری طرح جڑی نہیں؟ اللہ کی قسم! میں بھی یہی خیال کرتا ہوں جو اس کا ہے۔