کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: ان کا بیان جنہوں نے حج تمتع کرنے والے کے لیے صومِ تمتع کی جگہ ایامِ تشریق میں روزے رکھنے کی رخصت دی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا ابْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ، ثنا بُنْدَارٌ، ثنا مُحَمَّدٌ يَعْنِي غُنْدَرًا، ثنا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عِيسَى بْنِ أَبِي لَيْلَى، يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَعَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّهُمَا قَالَا: لَمْ يُرَخَّصْ فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ أَنْ يُصَمْنَ إِلَّا لِمَنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا.
حافظ ثناء اللہ
سالم رحمہ اللہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور عروہ رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ ان دونوں نے کہا: ”ایامِ تشریق میں روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی مگر اس شخص کو جسے قربانی میسر نہ آئے۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو، أنبأ أَبُو بَكْرٍ، ثنا ابْنُ نَاجِيَةَ، ثنا أَبُو مُوسَى، ثنا غُنْدَرٌ، فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ بُنْدَارٍ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ.
حافظ ثناء اللہ
ایضاً۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " صِيَامُ الْمُتَمَتِّعِ مَا بَيْنَ أَنْ يُهِلَّ بِالْحَجِّ إِلَى يَوْمِ عَرَفَةَ فَإِنْ فَاتَهُ صَامَ أَيَّامَ مِنًى ".
حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حج تمتع کرنے والے کے روزے، حج کا تلبیہ کہنے سے لے کر یومِ عرفہ تک ہیں۔ اگر وہ رہ جائیں تو ایامِ منیٰ میں رکھ لیں۔
وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، مِثْلَهُ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ وَتَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ.
حافظ ثناء اللہ
اس سند کے ساتھ سالم نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی حدیث بیان کی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي الْمُتَمَتِّعِ إِذَا لَمْ يَجِدْ هَدْيًا وَلَمْ يَصُمْ قَبْلَ عَرَفَةَ فَلْيَصُمْ أَيَّامَ مِنًى..
حافظ ثناء اللہ
عروہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: حج تمتع کرنے والے کے بارے میں جب وہ قربانی نہ پائے اور اس نے عرفہ سے پہلے روزے نہ رکھے تو وہ ایامِ منیٰ میں روزے رکھے۔
وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، مِثْلُ ذَلِكَ.
حافظ ثناء اللہ
اسی سند کے ساتھ ابن شہاب رحمہ اللہ نے سالم رحمہ اللہ سے اور انہوں نے اپنے والد (رضی اللہ عنہما) سے ایسی ہی روایت بیان کی ہے۔