السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: من رخص للمتمتع في صيام أيام التشريق عن صوم التمتع باب: ان کا بیان جنہوں نے حج تمتع کرنے والے کے لیے صومِ تمتع کی جگہ ایامِ تشریق میں روزے رکھنے کی رخصت دی ہے۔
حدیث نمبر: 8469
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي الْمُتَمَتِّعِ إِذَا لَمْ يَجِدْ هَدْيًا وَلَمْ يَصُمْ قَبْلَ عَرَفَةَ فَلْيَصُمْ أَيَّامَ مِنًى..حافظ ثناء اللہ
عروہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: حج تمتع کرنے والے کے بارے میں جب وہ قربانی نہ پائے اور اس نے عرفہ سے پہلے روزے نہ رکھے تو وہ ایامِ منیٰ میں روزے رکھے۔