کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: زکوٰۃ کے مال میں سے کوئی چیز نہ چھپائی جائے اور نہ ہی اس میں خیانت کی جائے
حدیث نمبر: 7326
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ بَنِي سَدُوسٍ يُقَالُ لَهُ: دَيْسَمٌ عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ وَكَانَ النَّبِيُّ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ سَمَّاهُ بَشِيرًا قَالَ: أَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا إِنَّ أَصْحَابَ الصَّدَقَةِ يَعْتَدُونَ عَلَيْنَا فَنَكْتُمُهُمْ قَدْرَ مَا يَزِيدُونَ عَلَيْنَا، قَالَ: " لَا وَلَكِنِ اجْمَعُوهَا فَإِذَا أَخَذُوهَا فَأْمُرُوهُمْ فَلْيُصَلُّوا عَلَيْكُمْ ثُمَّ تَلَا {وَصَلِّ عَلَيْهِمْ} [التوبة: ١٠٣] ".
حافظ ثناء اللہ
بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اور ان کا نام بشیر پیارے پیغمبر ﷺ ہی نے رکھا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ہم ان کے پاس آئے اور کہا کہ عامل ہم پر زیادتی کرتے ہیں، ہم چھپا لیتے ہیں تو انہوں نے کہا: نہیں، ایسا نہ کرو بلکہ اسے جمع کرو، جب وہ زکوۃ تم سے وصول کریں تو انہیں کہو کہ وہ تمہارے لیے دعا کریں۔ پھر یہ آیت پڑھی ﴿وَصَلِّ عَلَيْهِمْ﴾ [سورة التوبة: 103] کہ ان کے حق میں دعا کریں۔
حدیث نمبر: 7327
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَصْحَابَ الصَّدَقَةِ. وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ فَلَمْ يَرْفَعْهُ.
حافظ ثناء اللہ
عبد الرزاق رحمہ اللہ، معمر رحمہ اللہ سے اسی معنی اور سند سے حدیث روایت کرتے ہیں سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! زکاۃ لینے والے زیادتی کرتے ہیں۔