حدیث نمبر: 7326
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ بَنِي سَدُوسٍ يُقَالُ لَهُ: دَيْسَمٌ عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ وَكَانَ النَّبِيُّ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ سَمَّاهُ بَشِيرًا قَالَ: أَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا إِنَّ أَصْحَابَ الصَّدَقَةِ يَعْتَدُونَ عَلَيْنَا فَنَكْتُمُهُمْ قَدْرَ مَا يَزِيدُونَ عَلَيْنَا، قَالَ: " لَا وَلَكِنِ اجْمَعُوهَا فَإِذَا أَخَذُوهَا فَأْمُرُوهُمْ فَلْيُصَلُّوا عَلَيْكُمْ ثُمَّ تَلَا {وَصَلِّ عَلَيْهِمْ} [التوبة: ١٠٣] ".
حافظ ثناء اللہ

بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اور ان کا نام بشیر پیارے پیغمبر ﷺ ہی نے رکھا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ہم ان کے پاس آئے اور کہا کہ عامل ہم پر زیادتی کرتے ہیں، ہم چھپا لیتے ہیں تو انہوں نے کہا: نہیں، ایسا نہ کرو بلکہ اسے جمع کرو، جب وہ زکوۃ تم سے وصول کریں تو انہیں کہو کہ وہ تمہارے لیے دعا کریں۔ پھر یہ آیت پڑھی ﴿وَصَلِّ عَلَيْهِمْ﴾ [سورة التوبة: 103] کہ ان کے حق میں دعا کریں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7326
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد»