أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهِ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ حِبَّانَ أَبُو الشَّيْخِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ ثنا أَبُو سَعِيدٍ ⦗٤٧٨⦘ الْأَشَجُّ ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُهَلْهَلٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَةَ عَشَرَ يَوْمًا ".
حافظ ثناء اللہ
عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: حیض کی اکثر مدت پندرہ دن ہے۔
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ آدَمَ، عَنْ مُفَضَّلٍ، وَابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ " وَإِلَيْهِ كَانَ يَذْهَبُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ أَخْبَرَنَا بِذَلِكَ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
عطاء کہتے ہیں: حیض کی مدت اکثر پندرہ دن ہے اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا بھی یہی مسلک ہے۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ثنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ثنا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: تَجْلِسُ خَمْسَةَ عَشَرَ ".
حافظ ثناء اللہ
حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ پندرہ دن (حیض میں) بیٹھے گی۔
وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: الْحَيْضُ خَمْسَةَ عَشَرَ ".
حافظ ثناء اللہ
عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: حیض پندرہ دن ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ثنا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " الْحَيْضُ خَمْسَةَ عَشَرَ فَإِنْ زَادَتْ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ " قَالَ: وَرَأَيْتُ ابْنَ مَهْدِيٍّ يَذْهَبُ فِي الْحَيْضِ إِلَى قَوْلِ عَطَاءٍ قَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ: كَانَتْ عِنْدَنَا امْرَأَةٌ حَيْضُهَا خَمْسَ عَشْرَةَ ".
حافظ ثناء اللہ
عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: حیض پندرہ دن ہے، اگر زیادہ ہو تو وہ مستحاضہ ہے، انہوں نے کہا: میں نے ابن مہدی رحمہ اللہ کو دیکھا جو حیض کے متعلق عطاء رحمہ اللہ کے قول کی طرف رجوع کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں عورت ہے اس کا حیض پندرہ دن کا ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ثنا مُطَرِّفٌ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَخِيهِ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَرَبِيعَةَ، أَنَّهُمْ قَالُوا فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ: إِنَّ أَكْثَرَ مَا تَكُفُّ عَنِ الصَّلَاةِ خَمْسَ عَشْرَةَ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَقَالَ عَبْدُ اللهِ: أَدْرَكْتُ النَّاسَ وَهُمْ يَقُولُونَ ذَلِكَ ".
حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن عمر (العمری) رحمہ اللہ اپنے بھائی سے، یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ اور ربیعہ رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے حائضہ عورت کے متعلق کہا: زیادہ سے زیادہ پندرہ دن نماز سے رکی رہے گی، پھر غسل کرے گی اور نماز پڑھے گی۔ عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے اکثر لوگوں کو پایا وہ یہی کہتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ ثنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ عَلِيٌّ: وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُخَرِّمِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ثنا شَرِيكٌ، قَالَ: " عِنْدَنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ خَمْسَ عَشْرَةَ مِنَ الشَّهْرِ حَيْضًا مُسْتَقِيمًا صَحِيحًا " قَالَ عَلِيٌّ: وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ، ثنا أَبُو هِشَامٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ شَرِيكٍ وَحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ قَالَا: أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ ".
حافظ ثناء اللہ
(الف) شریک کہتے ہیں: ہمارے ہاں ایک عورت ہے جسے مہینے میں پندرہ دن مسلسل حیض آتا ہے۔
(ب) شریک اور حسن بن صالح کہتے ہیں: حیض کی اکثر مدت پندرہ دن ہے۔
(ب) شریک اور حسن بن صالح کہتے ہیں: حیض کی اکثر مدت پندرہ دن ہے۔
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ⦗٤٧٩⦘ الْفَقِيهُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: " الْمُسْتَحَاضَةُ تَنْتَظِرُ ثَلَاثًا خَمْسًا سَبْعًا تِسْعًا عَشْرًا لَا تُجَاوِزُ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”مستحاضہ تین، پانچ، سات، نو اور دس دن تک انتظار کرے گی، اس سے تجاوز نہیں کرے گی۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَيْهِ ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثنا جَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: " قُرْءُ الْحَائِضِ خَمْسٌ سِتٌّ سَبْعٌ ثَمَانٍ عَشْرَةٌ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَصُومُ وَتُصَلِّي " فَهَذَا حَدِيثٌ يُعْرَفُ بِالْجِلْدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ أُنْكِرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حائضہ کا حیض پانچ، چھ، سات، آٹھ، دس دن ہے، پھر وہ غسل کرے گی، روزے رکھے گی اور نماز پڑھے گی۔
یہ حدیث جلد بن ایوب کے واسطے سے معروف ہے اور اس روایت کی وجہ سے اس پر نکیر کی گئی ہے۔
یہ حدیث جلد بن ایوب کے واسطے سے معروف ہے اور اس روایت کی وجہ سے اس پر نکیر کی گئی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي حَدِيثِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ: قَدْ أَخْبَرَنِيهِ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ: " قُرْءُ الْمَرْأَةِ أَوْ قَالَ: حَيْضُ الْمَرْأَةِ ثَلَاثٌ أَرْبَعٌ حَتَّى انْتَهَى إِلَى عَشْرَةٍ وَقَالَ لِي ابْنُ عُلَيَّةَ: الْجَلْدُ أَعْرَابِيٌّ لَا يَعْرِفُ الْحَدِيثَ وَقَالَ لِي: قَدِ اسْتُحِيضَتِ امْرَأَةٌ مِنْ آلِ أَنَسٍ فَسُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْهَا فَأَفْتَى فِيهَا وَأَنَسٌ حَيٌّ فَكَيْفَ يَكُونُ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مَا قُلْتُ مِنْ عَلِمِ الْحَيْضِ وَيَحْتَاجُونَ إِلَى مَسْأَلَةِ غَيْرِهِ فِيمَا عِنْدَهُ فِيهِ عَلِمٌ قَالَ الشَّافِعِيُّ: نَحْنُ وَأَنْتَ لَا نُثْبِتُ حَدِيثَ مِثْلِ الْجَلْدِ وَنَسْتَدِلُّ عَلَى غَلَطِ مَنْ هُوَ أَحْفَظُ مِنْهُ بِأَقَلَّ مِنْ هَذَا ⦗٤٨٠⦘ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ كَانَ حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ يُضَعِّفُ الْجَلْدَ وَيَقُولُ: لَمْ يَكُنْ يَعْقِلُ الْحَدِيثَ. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: وَأَمَّا خَبَرُ أَنَسٍ فَإِنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ إِلَى الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ فَحَدَّثَنَا بِحَدِيثِ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسٍ فِي الْحَائِضِ فَذَهَبْنَا نُوقِفُهُ فَإِذَا هُوَ لَا يَفْصِلُ بَيْنَ الْحَائِضِ وَالْمُسْتَحَاضَةِ. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الدَّارِمِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ سَعِيدٍ الدَّارِمِيَّ يَقُولُ: سَأَلْتُ أَبَا عَاصِمٍ عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ فَضَعَّفَهُ جِدًّا وَقَالَ: كَانَ شَيْخًا مِنْ مَشَائِخِ الْعَرَبِ تَسَاهَلَ أَصْحَابُنَا فِي الرِّوَايَةِ عَنْهُ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ الْفَضْلِ بِبَغْدَادَ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ: وَأَهْلُ الْبَصْرَةِ يُنْكِرُونَ حَدِيثَ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ وَيَقُولُونَ: شَيْخٌ مِنْ شُيُوخِ الْعَرَبِ لَيْسَ بِصَاحِبِ حَدِيثٍ، قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: وَأَهْلُ مِصْرِهِ أَعْلَمُ بِهِ مِنْ غَيْرِهِمْ قَالَ يَعْقُوبُ: وَسَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ حَرْبٍ وَصَدَقَةَ بْنَ الْفَضْلِ وَإِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ وَبَلَغَنِي عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ أَنَّهُمْ يُضَعِّفُونَ الْجَلْدَ بْنَ أَيُّوبَ وَلَا يَرَوْنَهُ فِي مَوْضِعِ الْحُجَّةِ. أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا الْجُنَيْدِيُّ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْجُنَيْدِ، ثنا الْبُخَارِيُّ قَالَ: ثنا عَبْدَانُ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ: أَهْلُ الْبَصْرَةِ يُضَعِّفُونَ حَدِيثَ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ الْبَصْرِيِّ قَالَ: وَحَدَّثَنِي صَدَقَةُ قَالَ: كَانَ ابْنُ عُيَيْنَةَ يَقُولُ: مَا جَلْدٌ وَمَنْ جَلْدٌ وَمَنْ كَانَ جَلْدٌ ⦗٤٨١⦘ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الصُّوفِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا ابْنُ حَمَّادٍ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنَ حَمَّادٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ يَعْنِي ابْنَ حَنْبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ذَكَرَ الْجَلْدَ بْنَ أَيُّوبَ فَقَالَ: لَيْسَ يَسْوَى حَدِيثُهُ شَيْئًا، ضَعِيفُ الْحَدِيثِ قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رُوِيَ فِي أَقَلِّ الْحَيْضِ وَأَكْثَرِهِ أَحَادِيثُ ضِعَافٌ قَدْ بَيَّنْتُ ضَعْفَهَا فِي الْخِلَافِيَّاتِ.
حافظ ثناء اللہ
(الف) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عورت کا قرء یا عورت کا حیض تین، چار سے دس دن تک ہوتا ہے۔
(ب) ابن علیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: جلد بن ایوب دیہاتی حدیث میں قابلِ معرفت نہیں۔
(ج) مجھ سے ابن علیہ رحمہ اللہ نے کہا: آلِ انس کی ایک عورت مستحاضہ ہو گئی تو ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا، انہوں نے فتویٰ دیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ حیات تھے، تو حیض کا وہ علم جو میں نے ذکر کیا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس کیسے ہو سکتا ہے جبکہ لوگوں کو اس مسئلے میں جس کا علم ان کے پاس ہو، کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت پڑے؟
(د) امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم اور آپ جلد جیسے راوی کی حدیث کو ثابت نہیں سمجھتے، اور جو اس سے زیادہ حافظے والا ہو اس کی غلطی پر ہم اس سے کم دلیل سے بھی استدلال کر لیتے ہیں۔
(ر) سلیمان بن حرب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حماد بن زید رحمہ اللہ جلد کو ضعیف قرار دیتے تھے اور کہتے تھے: وہ حدیث کو سمجھتا نہیں تھا۔ حماد بن زید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اور جریر بن حازم جلد بن ایوب کے پاس گئے تو اس نے معاویہ بن قرہ کی حدیث جو حائضہ کے متعلق سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے بیان کی۔ ہم اسے جانچنے لگے تو معلوم ہوا کہ وہ حائضہ اور مستحاضہ میں فرق نہیں کرتا۔
(س) احمد بن سعید دارمی رحمہ اللہ نے ابو عاصم رحمہ اللہ سے جلد بن ایوب کے متعلق پوچھا تو انہوں نے اسے سخت ضعیف قرار دیا اور کہا: وہ عرب کے شیوخ میں سے ایک شیخ تھا، ہمارے ساتھیوں نے اس سے روایت کرنے میں نرمی برتی۔
(ص) عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اہل بصرہ حدیثِ جلد بن ایوب کا انکار کرتے تھے اور کہتے تھے کہ وہ شیوخِ عرب میں سے ہے، محدث نہیں ہے۔
(ط) ابن مبارک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس کے شہر والے دوسروں کی نسبت اس کے متعلق زیادہ جانتے ہیں۔ یعقوب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن حرب، صدقہ بن فضل اور اسحاق بن ابراہیم رحمہم اللہ سے سنا اور مجھے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے بھی یہ بات پہنچی کہ وہ جلد بن ایوب کو ضعیف قرار دیتے تھے اور اس کی روایات کو قابلِ حجت نہیں سمجھتے تھے۔
(ع) ابن مبارک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اہل بصرہ جلد بن ایوب کی حدیث کو ضعیف قرار دیتے تھے۔ ابن عیینہ رحمہ اللہ کہا کرتے تھے: جلد کون ہے اور کہاں سے ہے؟
(ف) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے بیٹے عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے جلد بن ایوب کے متعلق سنا کہ اس کی حدیث کی کوئی حیثیت نہیں، وہ حدیث نقل کرنے میں ضعیف ہے۔
(ق) شیخ کہتے ہیں کہ حیض کی اقل اور اکثر مدت کے بارے میں ضعیف احادیث مروی ہیں اور میں نے ان کا ضعف الخلافیات میں بیان کر دیا ہے۔