«البقرة عن سبعة والجزور عن سبعة في الأضاحي»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قربانی کے موقع پر ایک گائے سات افراد کی طرف سے اور ایک اونٹ سات افراد کی طرف سے ذبح کیا جا سکتا ہے۔“

«البيت المعمور في السماء السابعة يدخله كل يوم سبعون ألف ملك ثم لا يعودون إليه حتى تقوم الساعة»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیت المعمور ساتویں آسمان میں ہے، اس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، پھر وہ اس میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آتے یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“

«البيعان إذا اختلفا في البيع ترادا البيع»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے جب خرید و فروخت میں آپس میں اختلاف کر بیٹھیں تو وہ دونوں بیع (سودا) کو ختم کر دیں۔“

«البيعان بالخيار ما لم يتفرقا»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک (سودا ختم کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں۔“

«البيعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار ولا يحل له أن يفارق صاحبة خشية أن يستقيله»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک (بیع ختم کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، سوائے اس کے کہ وہ اختیار کی شرط کے ساتھ سودا کریں، اور کسی کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ اپنے ساتھی سے اس ڈر سے جدا ہو جائے کہ کہیں وہ سودا منسوخ نہ کر دے۔“

«البيعان بالخيار ما لم يتفرقا أو يقول أحدهما لصاحبه اختر»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک (سودا منسوخ کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، یا ان میں سے ایک دوسرے سے کہہ دے کہ تم (بیع کو برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا) فیصلہ کر لو۔“

«البيعان بالخيار ما لم يتفرقا فإن صدقا وبينا بورك لهما في بيعهما وإن كتما وكذبا محقت بركة بيعهما»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں۔ پس اگر ان دونوں نے سچ بولا اور (چیز کی اچھائی اور خامی کو) واضح کر دیا تو ان کی خرید و فروخت میں برکت ڈال دی جائے گی، اور اگر انہوں نے (عیب کو) چھپایا اور جھوٹ بولا تو ان کی خرید و فروخت کی برکت مٹا دی جائے گی۔“

«البينة على المدعي واليمين على المدعى عليه»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”گواہ اور ثبوت پیش کرنا مدعی (دعویٰ کرنے والے) کے ذمے ہے اور قسم کھانا مدعا علیہ (جس پر دعویٰ کیا گیا ہو) کے ذمے ہے۔“

«البينة وإلا فحد في ظهرك»
ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”گواہ پیش کرو ورنہ تمہاری پیٹھ پر حد (کی سزا کے کوڑے) لگائے جائیں گے۔“