حدیث نمبر: 2896
«البيعان بالخيار ما لم يتفرقا فإن صدقا وبينا بورك لهما في بيعهما وإن كتما وكذبا محقت بركة بيعهما»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں۔ پس اگر ان دونوں نے سچ بولا اور (چیز کی اچھائی اور خامی کو) واضح کر دیا تو ان کی خرید و فروخت میں برکت ڈال دی جائے گی، اور اگر انہوں نے (عیب کو) چھپایا اور جھوٹ بولا تو ان کی خرید و فروخت کی برکت مٹا دی جائے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الباء / حدیث: 2896
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٣] عن حكيم بن حزام. مختصر مسلم ٩٤٥، الإرواء ١٢٨١.