حدیث نمبر: 2894
«البيعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار ولا يحل له أن يفارق صاحبة خشية أن يستقيله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک (بیع ختم کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، سوائے اس کے کہ وہ اختیار کی شرط کے ساتھ سودا کریں، اور کسی کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ اپنے ساتھی سے اس ڈر سے جدا ہو جائے کہ کہیں وہ سودا منسوخ نہ کر دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الباء / حدیث: 2894
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم ن] عن ابن عمرو. الإرواء ١٢٨١.