أخبرني عبد الرحمن بن الحسن القاضي، حَدَّثَنَا إبراهيم بن الحُسين، حَدَّثَنَا آدم بن أبي إياس، حَدَّثَنَا شعبة، عن خالد الحَذَّاء، عن ميمون أبي عبد الله، عن زيد بن أرقَمَ قال: قال رسول الله ﷺ: "تَدَاوَوْا من ذات الجَنْب بالقُسْطِ البَحْريّ والزَّيتِ" (4).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8234 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8234 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ذات الجنب (پھیپھڑوں کے ورم) کا علاج قسط بحری اور زیتون کے تیل سے کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني محمد بن المُؤمَّل بن الحسن، حَدَّثَنَا الفَضْل بن محمد الشَّعْراني، حَدَّثَنَا عبد الله بن محمد النُّفيلي، حَدَّثَنَا محمد بن سَلَمة، عن محمد بن إسحاق، حدثني محمد بن جعفر بن الزُّبير، عن عُرْوة، عن عائشة أنها حدثته: أَنَّ رسول الله ﷺ قال حين: قالوا خَشِينا أنَّ الذي برسولِ الله ذاتُ الجَنْب، قال: "إنها من الشيطان، وما كان اللهُ ليُسلِّطَه عليَّ" (1).
هذا حديث (2) على شرط مسلم، ولم يخرجاه، وقد رُويَ عن عائشة ﵂ ضدُّ هذه الرواية بإسناد واهٍ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8235 - على شرط مسلم
هذا حديث (2) على شرط مسلم، ولم يخرجاه، وقد رُويَ عن عائشة ﵂ ضدُّ هذه الرواية بإسناد واهٍ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8235 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس وقت فرمایا جب لوگوں نے کہا کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ذات الجنب ہو گیا ہے: ”یہ شیطان کی طرف سے (اثر) ہوتا ہے اور اللہ اسے مجھ پر مسلط نہیں کرے گا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس روایت کے برعکس ایک ضعیف سند کے ساتھ بھی مروی ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس روایت کے برعکس ایک ضعیف سند کے ساتھ بھی مروی ہے۔
حدَّثَناه أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا بِشْر بن موسى الأَسديّ، حَدَّثَنَا أبو زكريا يحيى بن إسحاق، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُروة، عن عائشة قالت: مات رسول الله ﷺ من ذات الجَنْب (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8236 - لم يصح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8236 - لم يصح
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی وفات ذات الجنب (پھیپھڑوں کے ورم) کی وجہ سے ہوئی تھی۔