حَدَّثَنَا محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا السَّريُّ بن خُزيمة، حَدَّثَنَا أحمد بن يونس، حَدَّثَنَا مُسلِم بن خالد، عن عبد الرحمن بن محمد المَدِيني (4)، عن ابن شِهاب، عن عروة، عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ الخاصِرةَ عِرْقُ الكُلْية، إذا تحرَّك آذى صاحبَها، فداوُوها (1) بالماءِ المُحرَقِ والعَسَل" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8237 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8237 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک کوکھ کا درد گردے کی رگ (کی تکلیف) ہے، جب وہ حرکت کرتی ہے تو اپنے صاحب کو اذیت دیتی ہے، پس اس کا علاج جوش دیے ہوئے پانی اور شہد سے کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا أبو الحسن محمد بن علي بن هانئ العَدْل، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَضْل، حَدَّثَنَا عفَّان بن مسلم، حَدَّثَنَا وُهَيب، عن عبد الله بن طاووس، عن أبيه، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله ﷺ احتَجَم وأَعطى الحَجَّامَ أَجرَه، واسْتَعَطَ (3).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه بهذه الزيادة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8238 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه بهذه الزيادة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8238 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے (حجام) کو اس کی اجرت دی، اور آپ ﷺ نے ناک میں دوا بھی ڈالی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس اضافے کے ساتھ روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس اضافے کے ساتھ روایت نہیں کیا۔