حدیث نمبر: 8439
أخبرني محمد بن المُؤمَّل بن الحسن، حَدَّثَنَا الفَضْل بن محمد الشَّعْراني، حَدَّثَنَا عبد الله بن محمد النُّفيلي، حَدَّثَنَا محمد بن سَلَمة، عن محمد بن إسحاق، حدثني محمد بن جعفر بن الزُّبير، عن عُرْوة، عن عائشة أنها حدثته: أَنَّ رسول الله ﷺ قال حين: قالوا خَشِينا أنَّ الذي برسولِ الله ذاتُ الجَنْب، قال: "إنها من الشيطان، وما كان اللهُ ليُسلِّطَه عليَّ" (1).
هذا حديث (2) على شرط مسلم، ولم يخرجاه، وقد رُويَ عن عائشة ﵂ ضدُّ هذه الرواية بإسناد واهٍ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8235 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس وقت فرمایا جب لوگوں نے کہا کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ذات الجنب ہو گیا ہے: ”یہ شیطان کی طرف سے (اثر) ہوتا ہے اور اللہ اسے مجھ پر مسلط نہیں کرے گا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس روایت کے برعکس ایک ضعیف سند کے ساتھ بھی مروی ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطب / حدیث: 8439
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق» [ترقيم الرساله 8439] [ترقيم الشركة 8337] [ترقيم العلميه 8235]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق.
درجۂ حدیث: محمد بن اسحاق کی وجہ سے اس کی سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أحمد 43/ (26346) من طريق إبراهيم بن سعد، عن محمد بن إسحاق، بهذا الإسناد.
متابعات و شواہد: اسے احمد 43/ (26346) نے ابراہیم بن سعد کے واسطے سے محمد بن اسحاق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وللحديث سياق آخر عند أحمد 41/ (24870) من طريق هشام بن عروة، عن عروة، عن عائشة.
تفصیلِ روایت: اس حدیث کا ایک اور سیاق (الفاظ کی ترتیب) مسند احمد 41/ (24870) میں ہشام بن عروہ عن عروہ عن عائشہ کے طریق سے موجود ہے۔
(2) في (ك) وحدها: هذا حديث صحيح.
نوٹ / توضیح: صرف نسخہ (ک) میں یہ الفاظ ہیں: "یہ حدیث صحیح ہے"۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8439 سے ماخوذ ہے۔