کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا القَعنَبي، حدثنا عبد العزيز بن محمد [عن محمد] (3) بن عمرو، عن أبيه، عن جدِّه، عن بلال بن الحارث، عن النبي ﷺ: قال: "المسلمُ من سَلِمَ المسلمون من لسانِه ويدِه" (4).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ (کی تکلیف) سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“
أخبرني إسماعيل بن علي الخُطَبي ببغداد، حدثنا محمد بن العبّاس المؤدِّب، حدثنا سُرَيج بن النُّعمان الجَوهَري، أخبرنا عبد العزيز بن محمد الدَّرَاوَرْدي، حدثني رَبيعة بن أبي عبد الرحمن، عن الحارث بن بلال بن الحارث المُزَني، عن أبيه قال: قلت: يا رسول الله، فَسْخُ الحجِّ لنا خاصّةً أم للناس عامّةً؟ قال: "بل لنا خاصَّةً" (1).
حافظ طلحہ بابر
حارث بن بلال بن حارث مزنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا حج کو (عمرہ میں تبدیل کر کے) فسخ کرنا صرف ہمارے لیے مخصوص ہے یا تمام لوگوں کے لیے عام ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ یہ صرف ہمارے (یعنی صحابہ کے اس گروہ کے) لیے ہی مخصوص تھا۔“
وبإسناده عن بلال بن الحارث المُزَنِي: أنَّ النبيَّ ﷺ قَضَى باليمين مع الشاهد (2). ذكر صفوان بن المعطَّل السُّلَمي ﵁-
حافظ طلحہ بابر
سیدنا بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک گواہ اور (مدعی کی) قسم کی بنیاد پر فیصلہ صادر فرمایا۔