کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا عبد اللہ ابو عبس بن جبر انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حَدَّثَنَا إسماعيل بن علي الخُطَبي ببغداد، حَدَّثَنَا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني العباس بن الوليد النَّرْسيّ، حَدَّثَنَا بِشْر بن المُفضّل، عن ابن عَون، عن عُمير بن إسحاق، عن المِقداد بن الأسود، قال: بَعَثَني رسولُ الله ﷺ مَبْعَثًا، فلما رجعتُ قال لي: "كيفَ تَجِدُ نَفْسَك؟ " قلت: ما زِلتُ حتَّى ظننتُ أنَّ من معي خَوَلي، وايْمُ اللهِ لا أعمَلُ على رجُلَين بعدَها (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ذكرُ مناقب أبي عَبْسِ بن جَبْرٍ الأنصاري الخَزْرَجيّ ﵁ -
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ذكرُ مناقب أبي عَبْسِ بن جَبْرٍ الأنصاري الخَزْرَجيّ ﵁ -
حافظ طلحہ بابر
عمیر بن اسحاق، سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک مہم پر (امیر بنا کر) بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا: ”تم نے اپنے آپ کو کیسا پایا؟“ میں نے عرض کیا: ”(امارت کے نشے میں) میری یہ حالت ہو گئی تھی کہ میں اپنے ساتھیوں کو اپنا غلام اور خادم سمجھنے لگا تھا۔ اللہ کی قسم! اس کے بعد میں کبھی دو آدمیوں پر بھی امیر نہیں بنوں گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
سیدنا ابو عبس بن جبر انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
سیدنا ابو عبس بن جبر انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجَبّار، حَدَّثَنَا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، فيمن شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ من بني الحارث بن الخَزْرج بن عمرو بن مالك بن أوس: أبو عَبْسٍ بن جَبْر بن عَمرو بن زَيد بن جُشَم بن الحارثة (4).
حافظ طلحہ بابر
ابن اسحاق سے بنو حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس میں سے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کے بارے میں مروی ہے کہ ان میں ابو عبس بن جبر بن عمرو بن زید بن جشم بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة، حدثني أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُروة، قال: شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ أبو عَبْس بن جَبْر بن عمرو بن زيد بن جُشَم بن حارثة.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ابو عبس بن جبر بن عمرو بن زید بن جشم بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔
أخبرنا محمد بن المُؤمَّل بن الحَسن بن عيسى، حَدَّثَنَا الفَضْل بن محمد، حَدَّثَنَا أحمد بن حنبل، قال: قرأتُ على يعقوبَ فيمن شهد بدرًا: أبو عَبْس بن جَبْر، واسمُه عبدُ الرحمن بن جَبْر (1).
حافظ طلحہ بابر
امام احمد بن حنبل کہتے ہیں کہ میں نے یعقوب کے سامنے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے نام پڑھے، جن میں ابو عبس بن جبر رضی اللہ عنہ کا نام بھی تھا، اور ان کا اصل نام عبدالرحمٰن بن جبر تھا۔
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: أبو عَبْس عبد الله بن جَبْر بن عمرو بن زيد الأنصاري وكعبُ الأحبارِ ماتا في سنة ثلاثٍ وثلاثين (2).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں کہ ابو عبس عبداللہ بن جبر بن عمرو بن زید انصاری رضی اللہ عنہ اور کعب احبار کی وفات تینتیس (33) ہجری میں ہوئی۔