کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا اُبیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت کے بارے میں اختلاف کا بیان
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدَّثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: ومات أبيٌّ في خلافة عُمر سنة اثنتين وعشرين (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عبد اللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی وفات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں سن 22 ہجری میں ہوئی۔
أخبرني الثَّقَفي، حدَّثنا موسى بن زكريا، حدَّثنا خَليفةُ، قال: مات أُبيُّ بن كعب في خلافة عُثمان سنة اثنتين وثلاثين (2). الخلافُ ظاهرٌ في وقت وفاة أُبيِّ بن كعب:
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں سن 32 ہجری میں ہوئی، ابی بن کعب کی وفات کے وقت میں یہ اختلاف واضح ہے۔
فحدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله، قال: تُوفِّي أبيُّ بنُ كعب بن قيس بن عُبيد بن يزيد بن معاوية بن عمرو بن مالك بن النجار في خِلافة عثمان، وكان أبيضَ الرأسِ واللِّحية، قيل: سنة تسع وعشرين، وقيل: سنة اثنتين وعشرين، وقيل: إنه مات في خلافة عثمان سنة ثلاثين، وذُكِر أنه كان يُكنى أبا الطُّفيل، وكانت له كُنيتان، وكانت وفاتُه بمدينة رسول الله ﷺ بعد أن ظَهرَ الطَّعْنُ على عثمان (3).
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابی بن کعب بن قیس بن عبید بن زید بن معاویہ بن عمرو بن مالک بن نجار کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، ان کی وفات کے بارے میں مختلف اقوال ہیں: سن 29 ہجری، سن 22 ہجری اور سن 30 ہجری، اور یہی قول سب سے زیادہ مستند ہے، ذکر کیا گیا ہے کہ ان کی کنیت ابو الطفیل تھی، یعنی ان کی دو کنتیں تھیں، ان کی وفات مدینہ منورہ میں اس وقت ہوئی جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف فتنہ و تنقید ظاہر ہو چکی تھی۔
أخبرني أبو محمد المُزَني، حدَّثنا أبو جعفر الحَضْرمي، حدَّثنا محمد بن الحُسين (1) بن إشكابَ، حدَّثنا محمد بن كَثير الكوفي، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن زِرِّ بن حُبَيشٍ، قال: كانت في أبيٍّ شَراسةٌ (2).
حافظ طلحہ بابر
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی طبیعت میں تھوڑی تیزی اور سختی پائی جاتی تھی۔