کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے قضا (فیصلہ) کرنے والوں کا بیان
حدثني علي بن حَمْشاذ، حدَّثنا علي بن عبد العزيز، حدَّثنا أبو نُعيم، حدَّثنا الحسن بن صالح، عن مُطرِّف، عن الشَّعْبي، عن مَسرُوقٍ، قال: كان أصحابُ القَضاء من أصحاب رسول الله ﷺ ستةً: عمرُ وعليٌّ وعبدُ الله وأُبيٌّ وزيدٌ وأبو موسى، ﵃ (1). هكذا حدَّثَنا، وفي أكثر الروايات وأصحِّها: معاذُ بنُ جَبَل، بدلَ أبي موسى (2).
حافظ طلحہ بابر
مسروق بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں سے منصبِ قضا (فیصلہ سازی) کے ماہر چھ حضرات تھے: سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عبد اللہ، سیدنا ابی، سیدنا زید اور سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہم۔
اسی طرح ہمیں حدیث بیان کی گئی ہے، لیکن اکثر اور زیادہ صحیح روایات میں سیدنا ابو موسیٰ کی جگہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا ذکر موجود ہے۔
اسی طرح ہمیں حدیث بیان کی گئی ہے، لیکن اکثر اور زیادہ صحیح روایات میں سیدنا ابو موسیٰ کی جگہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا ذکر موجود ہے۔
حدثني محمد بن مُظفَّر، حدَّثنا أبو الجَهْم، حدَّثنا إبراهيم بن يعقوب، قال: سمعت أبا مُسهر يقول: أُبيُّ بن كعب سمّاه رسولُ الله ﷺ سيِّدَ الأنصار، فلم يمُت [حتى] قالوا: سيدُ المسلمين (3).
حافظ طلحہ بابر
ابو مسہر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا لقب ”سید الانصار“ (انصار کے سردار) رکھا تھا، پھر ان کی وفات سے قبل تک لوگ انہیں ”سید المسلمین“ (مسلمانوں کے سردار) کہنے لگے تھے۔