کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کے نام کے بارے میں اختلاف کا بیان
حدثنا بصحَّةِ ما ذكرتُه أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا أبو بكر ابن بنت معاوية بن عمرو، حدثنا جَدّي، حدثنا زائدة، عن منصور، عن أبي وائل، قال: دخل معاويةُ على أبي هاشمٍ، فذكر القصةَ بمثلِه (1). قد اختلفوا في اسم أبي حذيفة بن عُتبة بن رَبيعة، فقيل: اسمه هُشَيم.
حافظ طلحہ بابر
میری ذکر کردہ بات کی صحت پر یہ دلیل ہے کہ معاویہ، ابو ہاشم کے پاس گئے اور پھر انہوں نے اسی طرح پورا قصہ بیان کیا۔ سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کے اصل نام کے بارے میں محدثین کا اختلاف ہے، ایک قول کے مطابق ان کا نام ”ہشیم“ ہے۔
كما أخبَرَناهُ أبو إسحاق بن يحيى وأبو الحسين بن يعقوب، قالا: أخبرنا محمد بن إسحاق بن إبراهيم، حدثنا أبو يونس، حدثني إبراهيم بن المنذر، قال: أبو حذيفة بن عُتبة بن ربيعة اسمه هُشَيم (1). وقيل: اسم أبي حذيفة حِسْل.
حافظ طلحہ بابر
جیسا کہ ابراہیم بن منذر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کا نام ”ہشیم“ ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ ان کا نام ”حسل“ ہے۔
سمعتُ أبا العباس محمد بن يعقوب، سمعت العباس بن محمد الدُّوْري، سمعت يحيى بن مَعِين يقول: أبو حذيفة بن عُتبة بن رَبيعة اسمُه حِسْل (2). أنا أخشى أنه وَهِمَ فيه، فإنَّ اليمانَ والدَ حذيفةَ يُلقَّب بحِسْل. وقيل: إنَّ اسمه عِسْل.
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن معین فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کا نام ”حسل“ ہے۔ (امام حاکم فرماتے ہیں:) مجھے اندیشہ ہے کہ ان سے یہاں چوک ہوئی ہے، کیونکہ ”حسل“ تو سیدنا حذیفہ بن یمان کے والد کا لقب ہے۔ ایک قول کے مطابق ان کا نام ”عسل“ بھی بتایا گیا ہے۔
حدثَناهُ أبو إسحاق وأبو الحسين قالا حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا زياد بن أيوب، حدثنا هُشَيم، قال: يونسُ أخبرنا عن عِكْرمة: أن أبا حُذيفة بن عُتبة كان يُقال له: حِسْل أو عِسْل (1). وقيل: إنَّ اسمَه مِقسمٌ.
حافظ طلحہ بابر
عکرمہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ کو ”حسل“ یا ”عسل“ کہا جاتا تھا۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ ان کا نام ”مقسم“ ہے۔