کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل، نیز ان کی ولادت اور شہادت کا بیان — اولادِ علی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ تھے
حدثنا أبو الحسن علي بن محمد الشَّيباني بالكوفة، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهري، حدثنا جعفر بن عَوْن، حدثنا يونس بن أبي إسحاق، عن أبيه، عن هانئ بن هانئ، عن عليّ، قال: لما أن وُلِدَ الحسنُ سمّيتُه حَرْبًا، فقال لي النبي ﷺ: "ما سمَّيتَ ابني؟ " قلت: حَرْبًا، قال: "هو الحَسن"، فلما وُلِد الحُسين سمّيتُه حَرْبًا، فقال النبي ﷺ: "ما سميت ابني؟ " قلت: حَرْبًا، قال: "هو الحُسين"، فلما أن وُلِد مُحسِّن قال: "ما سمَّيتَ ابني؟ " قلت: حَرْبًا، قال: "هو مُحسن"، ثم قال النبي ﷺ: "إني سميتُ بَني هؤلاء بتسمية هارون بنيهِ شَبَّرًا وشَبِيرًا ومُشَبِّرًا" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. [ومن فضائل الحسن بن علي بن أبي طالب ﵁ وذكر مولده ومقتله]
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. [ومن فضائل الحسن بن علي بن أبي طالب ﵁ وذكر مولده ومقتله]
حافظ طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حسن کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام ”حرب“ رکھا، نبی کریم ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: حرب، آپ ﷺ نے فرمایا: ”(نہیں) وہ حسن ہے“، پھر جب حسین کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام ”حرب“ رکھا، نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: حرب، آپ ﷺ نے فرمایا: ”(نہیں) وہ حسین ہے“، پھر جب محسن کی ولادت ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: حرب، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ محسن ہے“، پھر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے ان بیٹوں کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے ناموں پر شبر، شبیر اور مشبر رکھے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو الحُسين محمد بن أحمد القَنْطَري ببغداد، حدثنا أبو قلابة، حدثنا أبو عاصم، حدثني عُمر بن سعيد بن أبي حسين، عن ابن أبي مُليكة، عن عُقبة بن الحارث: أنَّ أبا بكر الصِّدِّيق لَقِيَ الحسن بن علي فضمه إليه، وقال: بأبي شبيهٌ بالنبي ...... ليسَ شَبيهٌ (2) بعَلِي وعليٌّ يضحك (3).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين (4).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4784 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين (4).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4784 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
عقبہ بن حارث سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی، انہیں اپنے سینے سے لگایا اور فرمایا: ”میرے باپ آپ پر فدا ہوں، یہ نبی (ﷺ) کے مشابہ ہے، علی کے مشابہ نہیں“، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ (یہ سن کر) مسکرا رہے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الخضر بن أبان الهاشمي، حدثنا أزهرُ بن سعد السَّمّان، حدثنا ابن عَون، عن محمد، عن أبي هريرة، قال (5): لقي الحسن بن عليّ، فقال: رأيتُ رسول الله ﷺ قَبل بطنك، فاكشِف الموضعَ الذي قبل رسول الله ﷺ حتى أُقبله، قال: فكشف له الحَسنُ فقبَّلَه (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4785 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4785 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی اور کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو آپ کے شکم مبارک کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے، لہٰذا آپ وہ جگہ ظاہر کریں جس کا رسول اللہ ﷺ نے بوسہ لیا تھا تاکہ میں بھی اسے چوم لوں، راوی کہتے ہیں: تو حسن رضی اللہ عنہ نے وہ جگہ (اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹا کر) ظاہر کر دی اور انہوں نے اسے چوم لیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا وكيع، عن إسماعيل بن أبي خالد، قال: سمعت وَهْبًا أبا جُحيفة يقول: رأيتُ رسول الله ﷺ وكان الحَسنُ بن عليٍّ يُشبهه (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه! وله شاهدٌ صحيحٌ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4786 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه! وله شاهدٌ صحيحٌ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4786 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
وہب ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی ہے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما آپ ﷺ کے مشابہ تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث بھی موجود ہے:
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث بھی موجود ہے: