کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سب سے پہلے اسلام لانے والوں میں حضرت ابو بکرؓ اور حضرت بلالؓ تھے
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا بحر بن نصر بن سابِق الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب قال وأخبرني معاوية بن صالح، حدثنا أبو يحيى وضَمْرة بن حبيب وأبو طلحة، عن أبي أمامة الباهلي، قال: أخبرني عمرو بن عَبَسة قال: أتيتُ رسول الله ﷺ وهو نازِلٌ بعُكاظٍ، قلت: يا رسولَ الله، من اتَّبعك على هذا الأمر؟ قال: "اتَّبعني عليه رجلانِ، حُرٌّ وعبدٌ: أبو بكر وبلال"، قال: فأسلمتُ عند ذلك (2). وأما حديثُ أبي عمّار:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا جبکہ آپ عکاظ کے مقام پر ٹھہرے ہوئے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس معاملے میں کس نے آپ کی اتباع کی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس معاملے میں دو آدمیوں نے میری اتباع کی ہے، ایک آزاد اور ایک غلام یعنی ابوبکر اور بلال“، وہ کہتے ہیں: میں اسی وقت اسلام لے آیا۔
فحدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن أيوب، أخبرنا أبو الوليد الطَّيالِسي، حدثنا عِكْرمة بن عمار، حدثنا شَدَّاد بن عبد الله أبو عمّار - وكان قد أدرك نفرًا من أصحاب رسول الله ﷺ قال: قال أبو أُمامة: يا عمرَو بنَ عَبَسَة، بأيِّ شيءٍ تدّعي أنك رُبُع الإسلامِ؟ فذكر الحديثَ بطُوله (3).
حافظ طلحہ بابر
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ کس بنیاد پر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ اسلام لانے والے چوتھے شخص تھے؟ پھر انہوں نے مکمل حدیث بیان کیا۔
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا العبّاس بن الفضل الأَسْفاطي، حدثنا إسماعيل بن أبي أُوَيس، عن سليمان بن بلال، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، عن عمر، قال: كان أبو بكر سيِّدَنا وخيرَنا، وأحبَّنا إلى رسول الله ﷺ (1). صحيح على شرطهما، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4421 - على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4421 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ابوبکر ہمارے سردار، ہم سب سے بہتر اور رسول اللہ ﷺ کے نزدیک ہم میں سب سے زیادہ محبوب تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔