حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق البَصْري بمصر، حدثنا وَهْب بن جَرِير حدثنا أبي، قال: سمعتُ يونس بن يزيد يحدِّث عن الزُّهري، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ: "خيرُ الصحابة أربعةٌ، وخيرُ الجيوش أربعةُ آلاف، ولم يُغلَبْ اثنا عَشَرَ ألفًا من قِلَّة" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاهن والخلاف فيه على الزهري من أربعة أوجه قد شرحتُها في كتاب "التلخيص".
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاهن والخلاف فيه على الزهري من أربعة أوجه قد شرحتُها في كتاب "التلخيص".
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین رفقاء (سفر کے ساتھی) چار ہیں، اور بہترین لشکر چار ہزار (مجاہدین) پر مشتمل ہوتا ہے، اور بارہ ہزار (کا مخلص لشکر) محض تعداد کی کمی کی وجہ سے مغلوب نہیں ہوگا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور امام زہری پر اس کی سند میں چار طرح کا اختلاف ہے جسے میں نے اپنی کتاب ”التلخیص“ میں واضح کر دیا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور امام زہری پر اس کی سند میں چار طرح کا اختلاف ہے جسے میں نے اپنی کتاب ”التلخیص“ میں واضح کر دیا ہے۔
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا إبراهيم بن عبد الله، أخبرنا أبو عاصم النَّبيل، حدثنا عبد الحميد بن جعفر، عن سعيد المَقبُري، عن عطاء، عن أبي هريرة قال: بَعَثَ رسول الله ﷺ بعثًا وهم نَفَر، فقال: "ماذا معكم من القرآن؟ " فاستَقرَأَهم كذلك حتى مَرَّ على رجلٍ منهم هو من أحدَثِهم سِنًّا، فقال: "ماذا معك يا فلانُ؟ "، قال: كذا وكذا وسورةُ البقرة، قال: "اذهب فأنتَ أميرُهم" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر روانہ فرمایا جو چند افراد پر مشتمل تھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کتنا قرآن یاد ہے؟“ آپ ﷺ نے باری باری ان سب کا امتحان لیا یہاں تک کہ ایک ایسے نوجوان کے پاس پہنچے جو ان سب میں عمر کے لحاظ سے سب سے چھوٹا تھا، آپ ﷺ نے پوچھا: ”اے فلاں! تمہیں کتنا قرآن یاد ہے؟“ اس نے عرض کیا: مجھے فلاں فلاں سورتیں اور سورہ بقرہ یاد ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، تم ہی ان کے امیر ہو (کیونکہ تمہیں سورہ بقرہ جیسی عظیم سورت یاد ہے)۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔