کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: کتے کے برتن میں منہ ڈالنے سے برتن کو سات مرتبہ دھونا، پہلی بار مٹی سے۔
حدَّثَناه أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني ببُخارَى، حدثنا أبو بكر محمد بن إسحاق بن خُزَيمة إملاءً من كتابه سنة ست وتسعين ومئتين، حدثنا أبو بَكْرة بكَّار بن قُتيبة قاضي الفُسْطاط، حدثنا أبو عاصم الضحاك بن مَخلَد، عن قُرَّة بن خالد، عن محمد بن سِيرين، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال: "طُهورُ إناءِ أحدِكم إذا وَلَغَ فيه الكلبُ أن يُغسَلَ سبعَ مراتٍ، الأُولى بالتراب، والهِرُّ مثلُ ذلك" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، فإنَّ أبا بكرة ثقة مأمون، ومن توهَّم أنَّ أبا بكرة ينفرد به عن أبي عاصم فهو وهمٌ، فقد حدَّث به غيرُه عن أبي عاصم، وإنما تفرَّد به أبو عاصم، وهو حُجَّة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 569 - على شرطيهما
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے برتن کی پاکیزگی جب اس میں کتا منہ ڈال دے یہ ہے کہ اسے سات مرتبہ دھویا جائے، جن میں سے پہلی بار مٹی سے ہو، اور بلی کا حکم بھی اسی طرح ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور امام بخاری و امام مسلم کی شرط پر ہے، اور راوی ابوبکرہ ثقہ و مامون ہیں۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 578
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، إلّا أنَّ ذكر الهرِّ فيه مرفوعًا شاذٌّ تفرَّد به أبو عاصم عن قرة كما سيذكر المصنف، والصواب أنه موقوف من قول أبي هريرة، وقوله في هذا الحديث خاصة: "والهر مثل ذلك" شاذٌ أيضًا، فقد خالف محمدَ بنَ إسحاق فيه أبو جعفر الطحاوي في كتابه "شرح معاني الآثار" 1/ ...» [ترقيم الرساله 578] [ترقيم الشركة 573] [ترقيم العلميه 569]
حدثني أبو الحسن علي بن عمر الحافظ، حدثنا أبو بكر عبد الله بن محمد بن زياد الفقيه، حدثنا بكَّار بن قُتيبة وحماد بن الحسن بن عَنبَسة قالا: حدثنا أبو عاصم، حدثنا قُرَّة بن خالد، حدثنا محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "طُهورُ الإناءِ إذا وَلَغَ الكلبُ فيه أن يُغسَلَ سبعَ مرات، الأُولى بالتراب، والهرةُ مرةً - أو مرتين -"؛ قرةُ يشكُّ (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”برتن کی پاکیزگی جب کتا اس میں منہ ڈال دے یہ ہے کہ اسے سات بار دھویا جائے، پہلی بار مٹی سے، اور بلی (کے منہ ڈالنے) پر ایک یا دو بار دھویا جائے۔“ راوی قرہ کو (ایک یا دو بار کے لفظ میں) شک ہوا ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 579
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 579] [ترقيم الشركة 574]
أخبرَناه أبو محمد المُزَني، حدثنا قاسم بن زكريا المقرئ، حدثنا علي بن مُسلِم، حدثنا أبو عاصم، حدثنا قُرَّة بن خالد، حدثنا محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ في الهرَّة: "مرةً - أو مرتين -"؛ يعني: غسلَ الإناءِ إِذا وَلَغَ فيه الهرة (1). وقد شَفَى عليُّ بن نصر الجَهْضَمي عن قُرَّة في بيان هذه اللفظة:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بلی کے بارے میں فرمایا: ”(برتن کو) ایک یا دو بار (دھو لیا جائے)۔“ یعنی اگر بلی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے ایک یا دو بار دھونا کافی ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 580
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 580] [ترقيم الشركة 575]
حدَّثَناه أبو محمد المُزَني، حدثنا أبو مَعشَر الحسن بن سليمان الدارمي، حدثنا نصر بن علي، حدثنا أبي، حدثنا قُرَّة بن خالد، عن محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة، عن رسول الله ﷺ قال: "طُهورُ إناءِ أحدِكم إذا وَلَغَ فيه الكلبُ أن يُغسَلَ سبعَ مرات، أُولاهنَّ بالتُّراب". ثم ذكر أبو هريرة الهرَّ، لا أدري قال: مرةً أو مرتين. قال نصر بن علي: وجدتُه في كتاب أَبي في موضع آخر: عن قُرَّة عن ابن سِيرِين عن أبي هريرة في الكلب مُسنَدًا وفي الهرِّ موقوفًا (2). تابعه في توقيف ذِكْر الهرِّ مسلمُ بن إبراهيم عن قرة:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے برتن کی پاکیزگی جب اس میں کتا منہ ڈال دے یہ ہے کہ اسے سات مرتبہ دھویا جائے، جن میں سے پہلی بار مٹی سے ہو۔“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بلی کا ذکر کیا، (راوی کہتے ہیں) مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے ایک بار کہا یا دو بار۔ نصر بن علی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی کتاب میں ایک اور جگہ پایا کہ کتے والی روایت مرفوع (نبی ﷺ کا فرمان) ہے جبکہ بلی والی روایت موقوف (صحابی کا قول) ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 581
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، أبو محمد المزني شيخ المصنف: اسمه أحمد بن عبد الله بن محمد المزني الحافظ» [ترقيم الرساله 581] [ترقيم الشركة 576]
أخبرَناه أبو بكر أحمد بن سلمان (3) الفقيه، حدثنا أحمد بن محمد البِرْتي. وحدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق، أخبرنا محمد بن أيوب. وحدثنا أبو محمد المزني، حدثنا أبو خليفة؛ قالوا حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا قُرَّة، حدثنا محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة في الهرِّ يَلَغُ في الإناء، قال: يُغسَل مرةً أو مرتين (1). وقد ثبت الرجوعُ في حُكْم الشريعة إلى حديث مالك بن أنس في طهارة الهرَّة، والله أعلم.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے برتن میں بلی کے منہ ڈالنے کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اسے ایک یا دو بار دھو لیا جائے۔“
شریعت کے حکم میں بلی کی طہارت کے بارے میں امام مالک بن انس کی حدیث کی طرف رجوع ثابت ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 582
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 582] [ترقيم الشركة 577]