باب: جس نے ہمیشہ روزہ رکھا (حقیقت میں ) اس نے کوئی روزہ نہیں رکھا
حدیث 405–405
باب: جو شخص (رات کے پچھلے پہر سفر کرنے سے ) ڈرتا ہے وہ رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے اور جو رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے وہ منزل پر پہنچ جاتا ہے
حدیث 406–406
باب: جو شخص آخرت کی عزت و بزرگی کا خواہش مند ہو وہ دنیا کی زینت چھوڑ دے
حدیث 407–407
باب: جو شخص رات کو کثرت سے نوافل پڑھے تو دن کے وقت اس کا چہرہ خوب روشن ہوتا ہے
حدیث 408–417
باب: جس نے اپنی دنیا سے محبت کی اس نے اپنی آخرت کو نقصان پہنچایا اور جس نے اپنی آخرت سے محبت کی اس نے اپنی دنیا کو نقصان پہنچایا
حدیث 418–418
باب: جس نے اللہ کے سلطان کی اہانت و رسوائی کی اللہ اس کی اہانت و رسوائی کرے گا اور جس نے اللہ کے سلطان کی عزت کی اللہ اس کی عزت کرے گا
حدیث 419–419
باب: جس نے کسی قوم کے عمل کو پسند کیا ، وہ برا ہو یا اچھا ، تو وہ بھی عمل کرنے والوں جیسا ہے
حدیث 420–420
باب: جو تم سے اللہ کا نام لے کر پناہ طلب کرے اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کے نام پر مانگے اسے دے دو اور جو تمہاری دعوت کرے اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اسے اس کا بدلہ دو اور اگر تم ( بدلے میں ) کوئی چیز نہ پاؤ تو اس کے لیے اس قدر دعا کرو یہاں تک کہ تم جان لو کہ واقعی تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے
حدیث 421–421
باب: تم میں سے کسی لالچ کی طرف چلے تو اسے چاہیے کہ آہستہ چلے
حدیث 422–422
باب: جس شخص کو اللہ نے ساٹھ سال کی عمر دے دی تو یقیناً اس نے عمر کے حوالے سے اس کا عذر پورا کر دیا
حدیث 423–424
باب: جس شخص نے اس حال میں صبح کی کہ اس کی کسی پر ظلم کرنے کی نیت نہ تھی تو اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں
حدیث 425–425
باب: جس نے حیاء کی چادر اتار دی اس کی غیبت ( کرنے پر گناہ) نہیں ہے ۔
حدیث 426–427
باب: جسے اس کی خطا بری لگے اسے بخش دیا جاتا ہے اگر چہ اس نے معافی نہ بھی مانگی ہو
حدیث 428–428
باب: جو اللہ سے خوف زدہ ہوا اللہ اس سے ہر چیز کو خوف زدہ رکھے گا اور جو اللہ سے خوف زدہ نہ ہوا اللہ اسے ہر چیز سے خوف زدہ رکھے گا
حدیث 429–429
باب: جو شخص اللہ سے ملنا پسند کرے اللہ بھی اس سے ملنا پسند کرتا ہے اور جو اللہ سے ملنا پسند نہ کرے اللہ بھی اس سے ملنا پسند نہیں کرتا
حدیث 430–431
باب: جس شخص سے کسی علم کی بابت پوچھاگیا جسے وہ جانتا تھا لیکن اس نے اسے چھپایا (اور بتایا نہیں) اسے آگ کی لگام ڈالی جائے گی
حدیث 432–433
باب: تم میں سے جو شخص اپنے کسی نیک عمل کو پوشیدہ رکھ سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ ایسا کرے
حدیث 434–434
باب: جس شخص کے لیے بھلائی کا دروازہ کھول دیا گیا تو اسے چاہیے کہ اسے جلدی قبول کرے کیونکہ اسے علم نہیں کہ کب وہ اس سے بند کر دیا جائے
حدیث 435–436
باب: جس شخص نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اسے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا
حدیث 437–437
باب: جو شخص رات کی تاریکی میں مساجد کی طرف چلا اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت نور عطا فرمائے گا
حدیث 438–439
باب: جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ ایمان کا ذائقہ چکھے تو اسے چاہیے کہ انسان سے محبت کرے (اور ) صرف اللہ تعالیٰ ٰ کے لیے اس سے محبت کرے
حدیث 440–440
باب: جس نے حرام ذرائع سے مال حاصل کیا اللہ اسے ہلاکتوں میں لے جائے گا
حدیث 441–443
باب: جس شخص کو اس کے حصے کی نرمی مل گئی تو بے شک اسے دنیا و آخرت میں اپنے حصے کی بھلائی مل گئی
حدیث 444–446
باب: جس نے اللہ کی محبت کو لوگوں کی محبت پر ترجیح دی اللہ اسے لوگوں کی مشقت سے کفایت کرے گ
حدیث 447–447
باب: جس نے جماعت سے ایک بالشت برابر بھی دور کی اختیار کی اس نے اپنی گردن سے اسلام کا طوق اتار پھینکا
حدیث 448–448
باب: جس نے جماعت سے دوری اختیار کی اور امارت کی تذلیل کی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی
حدیث 449–449
باب: جس نے (امام کی) اطاعت سے اپنا ہاتھ کھینچا روز قیامت اس کے لیے کوئی دلیل و حجت نہیں ہوگی اور جس نے جماعت سے دوری اختیار کی وہ جاہلیت کی موت مرا
حدیث 450–450
باب: جسے جنت کے مرکز میں رہائش پذیر ہونا پسند ہو تو اسے چاہیے کہ جماعت کو لازم پکڑے
حدیث 451–452
باب: جس نے پشیمان ہونے والے کی فروخت کردہ چیز کو واپس کر دیا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ٰ اس کی لغزشوں سے درگزر فرمائے گا
حدیث 453–454
باب: جس نے اپنی زبان کو لوگوں کی عزت میں پڑنے سے روک لیا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ٰ اس کی لغزشوں سے درگزر فرمائے گا ۔
حدیث 455–455
باب: جس نے ماں اور اس کے بچے کے درمیان تفریق ڈالی اللہ قیامت کے دن اس کے اور اس کے عزیزوں کے درمیان تفریق ڈالے گا
حدیث 456–456
باب: جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگ
حدیث 457–457
باب: جو شخص کسی تنگ دست پر ( ادائیگی قرض کے سلسلے میں ) آسانی کرے اللہ اس پر دنیا و آخرت میں آسانی کرے گا
حدیث 458–458
باب: جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اسے معاف کر دیا اللہ اسے اپنے عرش تلے سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا
حدیث 459–462
باب: جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہوگا اس کے لیے قیامت کے دن آگ کی دو زبانیں بنائی جائیں گی
حدیث 463–463
باب: جس نے اپنے بھائی کی کتاب (یا تحریر) میں اس کی اجازت کے بغیر نظر ڈالی تو گویا وہ آگ میں نظر ڈال رہا ہے
حدیث 464–464
باب: جو شخص کسی نیکی کا حکم دے تو اس کا اپنا معاملہ بھی اچھا ہوتا چاہیے
حدیث 465–465
باب: جس نے چالیس صبح اللہ کے لیے خالص کر لیں اس کی زبان پر اس کے دل سے حکمت کے چشمے جاری ہوں گے
حدیث 466–466
باب: جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے ہمسائے کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے
حدیث 467–471
باب: جس شخص کے ہاتھ پر کسی آدمی نے اسلام قبول کیااس کے لیے جنت واجب ہوگئی ۔
حدیث 472–472
باب: جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی اللہ تعالیٰ ٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد کرے گا
حدیث 473–475
باب: جس نے اپنے بھائی سے دنیاوی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی اللہ اس سے قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور فرمائے گا اور جس نے اپنے بھائی کی عیب پوشی کی اللہ دنیا و آخرت میں اس کی عیب پوشی فرمائے گا اور الله اپنے بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے اور جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے اللہ اس کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے
حدیث 476–478
باب: جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی اگر چہ وہ پرندے کے گھونسلے جتنی ہو ، اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا
حدیث 479–480
باب: جو شخص علم طلب کرے اور اسے پالے اس کے لیے دگنا اجر لکھا جاتا ہے اور جو علم طلب کرے اور اسے پا نہ سکے اس کے لیے ایک گنا اجر لکھا جاتا ہے
حدیث 481–481
باب: جس شخص نے لوگوں کو اپنا عمل دکھایا اللہ قیامت کے دن اس کے اس عمل کو اپنی مخلوق کے کانوں تک پہنچا دے گا اور اسے حقیر اور ذلیل کر کے رکھ دے گا
حدیث 482–483
باب: جس نے آخرت کے کام کے بدلے میں دنیا کا کام طلب کیا تو آخرت میں اس کے لیے کوئی حصہ نہ ہوگا
حدیث 484–484
باب: جس شخص کے ساتھ کوئی نیکی کی گئی اور اس نے (اپنے محسن کی ) مدح وثنا کے علاوہ کوئی بدلہ نہ دیا تو بلاشبہ اس نے اس کا شکر ادا کر دیا اور جس نے اس (محسن کے احسان ) کوچھپایا تو بلاشبہ اس نے ناشکری کی
حدیث 485–486
باب: جس کے ساتھ کوئی نیکی کی گئی تو اسے چاہیے کہ اس کا بدلہ دے اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے تو اس ( نیکی یا محسن) کا ذکر کرے پھر اگر اس نے اس کا ذکر کیا تو بلاشبہ اس نے اس کا شکر ادا کر دیا
حدیث 487–487
باب: جس نے بنو عبدالمطلب کے کسی فرد کے ساتھ دنیا میں نیکی کی اور وہ ( دنیا میں ) اس کا بدلہ دینے پر قادر نہ ہوسکا تو قیامت کے دن میں اس کی طرف سے اس کا بدلہ دوں گا
حدیث 488–488
باب: جس نے (کسی مسلمان میں ) کوئی عیب دیکھا پھر اس پر پردہ ڈال دیا تو اس نے گویا زندہ درگور کی ہوئی بچی کو اس کی قبر سے نکال کر زندہ کر دیا
حدیث 489–492
باب: جو شخص ( ہر طرف سے ) کٹ کر اللہ کی طرف ہو گیا الله اسے ہر مشکل میں کافی ہوگا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور جو شخص ( اللہ سے ) کٹ کر دنیا کی طرف ہو گیا اللہ اسے اس (دنیا ) کے حوالے کر دے گا
حدیث 493–497
باب: جس شخص نے اللہ کی نافرمانیوں کے ساتھ لوگوں سے (اپنی) تعریف چاہی ، اس کی تعریف کرنے والا ( آخر کار ) اس کی مذمت کرنے والا بن جائے گا
حدیث 498–498
باب: جس شخص نے لوگوں کو ناراض کر کے اللہ کی رضا چاہی اللہ اس سے راضی ہوگا اور لوگوں کو بھی اس سے راضی کر دے گااور جس نے اللہ کو ناراض کر کے لوگوں کی رضا چاہی اللہ اس پر ناراض ہوگا اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دے گا
حدیث 499–501
باب: جو شخص اپنے نیک عمل پر مرا اس کے متعلق اچھی امید رکھو اور جو اپنے برے عمل پر مرا اس کے متعلق اندیشہ تو رکھو ( لیکن ) مایوس نہ ہو
حدیث 502–502
باب: جس شخص سے دنیا میں کوئی گناہ سرزد ہوا پھر اسے اس کی سزا مل گئی تو اللہ کے انصاف سے بعید ہے کہ اپنے بندے کو دوبارہ اس گناہ کی سزا دے اور جس سے کوئی گناہ سرزد ہوا پھر دنیا میں اللہ نے اس پر پردہ رکھا اور اس سے درگزر فرمایا تو اللہ کی بزرگی سے بعید ہے کہ جس گناہ سے وہ درگزر فرما چکا ہو اب دوبارہ اس کی سزا دے
حدیث 503–503
باب: جس شخص کے پاس وہ تقویٰ نہ ہو جو اسے تنہائی میں اللہ کی نافرمانی سے روک سکے تو اللہ کو اس کے (باقی ) عمل میں سے کسی چیز کی پروا نہیں
حدیث 504–504
باب: جس شخص نے اپنی نماز کو خوب اچھے طریقے سے ادا کیاجب لوگ اسے دیکھ رہے تھے پھر اسے برے طریقے سے ادا کیا جب وہ اکیلا تھا تو یہ مسخرہ پن ہے اس کے ساتھ اس نے اپنے رب سے مسخری کی ہے
حدیث 505–507
باب: جس شخص کو اس کی نماز نے بے حیائی اور گناہ سے نہ روکا ( تو سمجھ لو ) ااسے اس (نماز) نے اللہ سے مزید دور ہی کیا ہے
حدیث 508–509
باب: جس شخص کا کوئی اچھا یا برا عمل پوشیدہ ہو تو اللہ اس پر اس کی کوئی نشانی ظاہر فرما دیتا ہے جس سے وہ پہچان لیا جاتا ہے ۔
حدیث 510–511
باب: جو شخص اپنے کسی کام کو گناہ کے ذریعے سرنجام دینا چاہے اس کی امید کبھی پوری نہ ہوگی بلکہ وہ جس چیز سے بچنا چاہتا تھا اس کے بہت قریب جا پہنچے گا
حدیث 512–513
باب: جو شخص کسی ( کام کو کرنے یا نہ کرنے ) پر قسم کھائے پھر اس سے کوئی بہتر صورت دیکھے تو اسے چاہیے کہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے پھر اس بہتر صورت کو اختیار کر لے
حدیث 514–521
باب: جو شخص ان بچیوں کے بارے میں کسی آزمائش میں ڈالا گیا پھر اس نے ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا تو یہ اس کے لیے آگ سے پردہ ہوں گی
حدیث 522–523
باب: جس نے فضول میں کسی پرندے کو مار دیا تو روزقیامت وہ (پرندہ) اس حال میں آئے گا کہ عرش کے پاس پکار پکار کر کہہ رہا ہو گا : اے میرے رب ! اس سے پوچھئے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا ۔
حدیث 524–524
باب: جس شخص نے لوگوں سے ان کے مال اس لیے مانگے کہ (اپنی) دولت میں اضافہ کرے تو درحقیقت وہ ایک انگارہ ہے اب ( اس کی مرضی ہے ) چاہے تو اس میں سے کم مانگلے یا زیادہ مانگ لے ۔
حدیث 525–525
باب: جس شخص نے مال دار ہونے کے باوجود مانگا تو یہ (اس کے ) سر میں درد اور پیٹ میں بیماری کا باعث ہوگا
حدیث 526–526
باب: جو شخص کسی دعوت طعام کی طرف چلا حالانکہ اسے اس کی طرف بلایا نہیں گیا تھا تو بے شک وہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر باہر آیا
حدیث 527–529
باب: جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے کسی نیکی کے کام میں یاکسی مشکل کے حل میں بادشاہ کے ہاں واسطہ بنا تو اللہ پل صراط پر سے گزرنے میں اس کی مدد فرمائے گا جس دن قدم پھسل رہے ہوں گے
حدیث 530–532
باب: جس شخص نے دستر خوان سے گرے ہوئے کھانے کے ٹکڑے کھائے وہ اور اس کی اولاد اور اس کی اولاد کی اولا د برص ، کوڑھ اور جنوں سے محفوظ رہے گی ۔
حدیث 533–533
باب: جو شخص نردشیر (چوسر ) کھیلا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون سے آلودہ کیا
حدیث 534–535
باب: جوشخص کسی قوم کا مہمان بنے تو وہ ان کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ ہرگز نہ رکھے
حدیث 536–536
باب: جس نے کسی بدعتی کو جھٹر کا اللہ اس کے دل کو امن و ایمان سے بھر دے گا
حدیث 537–537
باب: جس نے کسی بدعتی کو ذلیل کیا اللہ اسے بڑی گھبراہٹ کے دن امن دے گا
حدیث 538–538
باب: جو شخص اس حال میں صبح کرے کہ وہ جسمانی طور پر تندرست ہو ، اپنے متعلق مطمئن اور بے خوف ہو ، اس کے پاس اس کے دن کی خوراک موجود ہو تو گویا اسے ساری دنیا جمع کر کے دے دی گئی
حدیث 539–540
باب: جس شخص نے اپنے دل میں دنیا کی محبت جمالی اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اس سے آلودہ کردے گا
حدیث 541–541
باب: جو شخص مسلمانوں کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا پھر اللہ نے اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمایا تو اسے وہ کوئی نیک وزیرمہیا فرما دے گا جو اسے بھول جانے پر یاد دلا دے گا اور یادرہنے پر اس کی مدد کرے گا
حدیث 542–542
باب: جو شخص لوگوں پر عامل بنا پھر اس نے ان پر ظلم نہ کیا اور ان سے بات کرتے وقت جھوٹ نہ بولا اور وعدہ کیا تو خلاف ورزی نہ کی تو یہ شخص ان لوگوں میں سے ہے جن کی مروت کامل ہے ، جن کا عدل نمایاں ہے ، جن سے اخوت واجب ہے اور جن کی غیبت حرام ہے
حدیث 543–543
باب: جس پر کوئی فاقہ اترا پھر اس نے اسے لوگوں پر پیش کیا تو اس کا فاقہ کبھی دور نہ ہوگا اور اگراس نے اسے اللہ پر پیش کیا تو عنقریب اللہ اسے بے نیاز کر دے گا ۔ یا تو جلد ہی (اسے ) کوئی سرمایہ مل جائے گا اور یاجلد ہی وہ بے نیاز ہو جائے گا
حدیث 544–544
باب: جس شخص نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے ، وہ جنت میں داخل ہوگا
حدیث 545–546
باب: جس شخص نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے
حدیث 547–566
باب: جنت کو تکلیفوں اور مشقتوں کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے اور جہنم کو شہوات نفسانی کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے
حدیث 567–568
باب: اس شخص پر اللہ کی محبت واجب ہوگئی جسے غصہ دلایا گیا لیکن اس نے برداشت سے کام لیا
حدیث 569–569
باب: جھے جوامع الکلم دے کر بھیجا گیا ہے اور رعب دے کرمیری مدد کی گئی ہے
حدیث 570–571
باب: صبا کے ذریعے میری مدد کی گئی اور دبور کے ذریعے قوم عاد کو ہلاک کیا گیا
حدیث 572–575
باب: تیرا رب اس نوجوان کو پسند کرتا ہے جسے کوئی حرص و خواہش نہ ہو
حدیث 576–576
باب: جس طرح کے تم ہو گے اسی طرح کے تم پر حاکم بنائے جائیں گے
حدیث 577–577
باب: قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا
حدیث 578–578
باب: جھوٹی گواہی دینے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اپنی زبان آگ میں ڈال کر چاٹنے والا ہوگا جس طرح کتنا گندگی میں اپنی زبان ڈال کر چاہتا ہے
حدیث 579–579
باب: اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے اپنی زبان کی اصلاح کر لی
حدیث 580–580
باب: اللہ اس بندے پر رحم فرمائے جس نے بات کی تو اجر پایا ، یا خاموشی اختیار کی تو سلامتی میں رہا
حدیث 581–582
باب: اللہ ان لوگوں پر رحم فرمائے جو وضو اور کھانے میں خلال کرتے ہیں ۔
حدیث 583–583
باب: اللہ عزوجل نے فرمایا : ” جس شخص کومیرے ذکر نے مجھ سے سوال کرنے سے مشغول و مصروف رکھا میں اسے اس سے بہتر دوں گا جو میں مانگنے والوں کو دیتا ہوں ۔
حدیث 584–584
باب: اللہ نے تہیہ فرمالیا ہے کہ اپنے مومن بندے کو ضرور ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں کا اسے علم بھی نہیں نہ ہوگا
حدیث 585–585
باب: ریب ہے کہ فقر ومحتاجی کفر بن جائے اور قریب ہے کہ حسد تقدیر پر غالب آ جائے
حدیث 586–587
باب: جس شخص نے لوگوں کو پہچان لیا وہ آزمائش کے لیے مخصوص ہو گیا اور جس نے ان ( لوگوں ) کو نہ پہچانا وہ ان میں گزر بسر کر لے گا
حدیث 588–588
باب: مومن کی پیدائش سب خصلتوں پر ہو سکتی ہے لیکن خیانت اور جھوٹ پر نہیں
حدیث 589–591
باب: تم ایسی عمارتیں بناتے ہو جن میں رہائش نہیں کرسکتے اور مال جمع کرتے ہو جس کو کھا نہیں سکتے
حدیث 592–592
باب: کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو آج کے دن کا استقبال تو کر رہے ہیں لیکن اسے پورا نہیں گزار سکیں گے اور کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو کل کے منتظر ہیں لیکن اسے پا نہیں سکیں گے
حدیث 593–593
باب: مجھے غافل پر تعجب ہے حالانکہ اس سے غفلت نہیں برتی جاری ، مجھے دنیا کی آرزو کرنے والے پر تعجب ہے حالانکہ موت اس کی تلاش میں ہے ، اور مجھے منہ پھاڑ کر ہنسنے والے پر تعجب ہے حالانکہ وہ نہیں جانتا کہ اس نے اللہ کو راضی کیا ہے یا ناراض
حدیث 594–594
باب: اس شخص پربہت ہی تعجب ہے جو دائمی زندگی کے گھر کی تصدیق کرتا ہے لیکن دھو کے کے گھر کے لیے کوشاں رہتا ہے
حدیث 595–595
باب: مؤمن پر تعجب ہے ، اللہ کی قسم ! اللہ مومن کے لیے جو بھی فیصلہ فرماتا ہے وہ اس کے حق میں بہتر ہی ہوتا ہے
حدیث 596–596
باب: قیامت قریب آچکی ہے اور لوگ دنیا کی حرص میں بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور (اللہ سے ) ان کی دوری میں اضافہ ہی ہو رہا ہے
حدیث 597–597
باب: ”ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں : مال کی حرص اور لمبی عمر کی حرص
حدیث 598–598
باب: یہ فطری امر ہے کہ جو آدمی اچھا سلوک کرے ، دل اس کی طرف میلان رکھتا ہے اور جو آدمی بدسلوکی کرے ، دل اس سے نفرت کرتا ہے
حدیث 599–600
اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔