مسند الشهاب — حدیث نمبر 544
باب: جس پر کوئی فاقہ اترا پھر اس نے اسے لوگوں پر پیش کیا تو اس کا فاقہ کبھی دور نہ ہوگا اور اگراس نے اسے اللہ پر پیش کیا تو عنقریب اللہ اسے بے نیاز کر دے گا ۔ یا تو جلد ہی (اسے ) کوئی سرمایہ مل جائے گا اور یاجلد ہی وہ بے نیاز ہو جائے گا
مَنْ نَزَلَتْ بِهِ فَاقَةٌ فَأَنْزَلَهَا بِالنَّاسِ لَمْ تُسَدَّ فَاقَتُهُ، وَإِنْ أَنْزَلَهَا بِاللَّهِ أَوْشَكَ اللَّهُ لَهُ بِالْغِنَى، إِمَّا ذُخْرٍ آجِلٍ، وَإِمَّا غِنًى عَاجِلٍ
544 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا أَبُو نُعَيْمٍ، نا بَشِيرُ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ سَيَّارِ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ طَارِقٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ نَزَلَتْ بِهِ حَاجَةٌ فَأَنْزَلَهَا بِالنَّاسِ لَمْ تُسَدَّ فَاقَتُهُ، وَإِنْ أَنْزَلَهَا بِاللَّهِ أَوْشَكَ اللَّهُ لَهُ بِالْغِنَى، إِمَّا ذُخْرٍ آجِلٍ، وَإِمَّا غِنًى عَاجِلٍ»سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس پر کوئی فاقہ اترا پھر اس نے اسے لوگوں پر پیش کیا تو اس کا فاقہ کبھی دور نہ ہوگا اور اگر اس نے اسے اللہ پر پیش کیا تو عنقریب اللہ اسے بے نیاز کر دے گا، یا تو (اسے) بعد میں (ملنے والا) کوئی ذخیرہ مل جائے گا یا جلد ہی وہ بے نیاز ہو جائے گا۔“
اس حدیث میں اس بات کی ترغیب دلائی گئی ہے کہ حاجت وضرورت کے وقت انسانوں کے بجائے اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف رجوع کیا جائے کیونکہ وہی حاجتیں پوری کرنے والا ہے، ہاں ظاہری اسباب کے مطابق حسب ضرورت بندوں سے بھی مانگا جا سکتا ہے لیکن اس وقت بھی اعتقاد یہی ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ٰ کی مشیت ہوگی تو بندہ آمادہ تعاون ہوگا ورنہ نہیں۔ [رياض الصالحين: 473/1]