کتب حدیث › مسند الشهاب › ابواب › باب: جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی اللہ تعالیٰ ٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد کرے گا
❮
❯
473 - أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَحْمَدَ الْفَارِسِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ صَخْرِ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ الْحَكَمِ , عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَصَرَ أَخَاهُ بِظَهْرِ الْغَيْبِ نَصَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: “جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد کرے گا۔“
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 473
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث إسناده ضعیف ، عبدالحکم ضعیف ہے ۔
474 - أنا أَبُو ذَرٍّ عَبْدُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَرَوِيُّ، إِجَازَةً، نا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ فِي كِتَابِ الْعِلَلِ قَالَ: حَدَّثَ حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
ابوالحسن علی بن عمر الدارقطنی رحمہ اللہ نے ”كتاب العلل“ میں کہا کہ حمید الطویل نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔۔۔۔۔ کیا۔
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 474
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، : وأخرجه كتاب اللعل ص : 2429» نوٹ : العلل للدار قطنی میں یوں ہے : حميد الطويل عن الحسن عن انس بن مالك ، امام دارقطنی رحمہ اللہ اور حمید کے درمیان انقطاع ہے ۔
475 - وَأَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَيَّاشُ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، نا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ , عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَصَرَ أَخَاهُ بِظَهْرِ الْغَيْبِ وَهُوَ يَسْتَطِيعُ نَصْرَهُ نَصَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: “جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی جبکہ وہ اس کی مدد کرنے کی طاقت رکھتا تھا تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد کرے گا گا۔“
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 475
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه بزار : 3542 ، والمعجم الكبير : 337، جز : 18»حسن بصری مدلس کا عنعنہ ہے ۔