مسند الشهاب — حدیث نمبر 474

باب: جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی اللہ تعالیٰ ٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد کرے گا

مَنْ نَصَرَ أَخَاهُ بِظَهْرِ الْغَيْبِ نَصَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ

حدیث نمبر: 474
474 - أنا أَبُو ذَرٍّ عَبْدُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَرَوِيُّ، إِجَازَةً، نا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ فِي كِتَابِ الْعِلَلِ قَالَ: حَدَّثَ حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال

ابوالحسن علی بن عمر الدارقطنی رحمہ اللہ نے ”كتاب العلل“ میں کہا کہ حمید الطویل نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 474
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، : وأخرجه كتاب اللعل ص : 2429» نوٹ : العلل للدار قطنی میں یوں ہے : حميد الطويل عن الحسن عن انس بن مالك ، امام دارقطنی رحمہ اللہ اور حمید کے درمیان انقطاع ہے ۔