مسند الشهاب — حدیث نمبر 491

باب: جس نے (کسی مسلمان میں ) کوئی عیب دیکھا پھر اس پر پردہ ڈال دیا تو اس نے گویا زندہ درگور کی ہوئی بچی کو اس کی قبر سے نکال کر زندہ کر دیا

مَنْ رَأَى عَوْرَةً فَسَتَرَهَا كَانَ كَمَنْ أَحْيَا مَوْءُودَةً مِنْ قَبْرِهَا

حدیث نمبر: 491
491 - وأنا، أَيْضًا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ، وَلَمْ يَقُلْ: «مِنْ قَبْرِهَا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

ابوداود رحمہ اللہ نے کہا کہ ہمیں مسلم بن ابراہیم نے اپنی سند کے ساتھ اسی کی مثل بیان کیا ہے اور انہوں نے «من قبرها» (اس کی قبر سے) کے الفاظ نہیں کہے۔

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 491
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن ، وأخرجه أبو داود : 4891»