حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ الْفَضْلِ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ: وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی والدہ سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ”انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو نمازِ مغرب میں سورہ ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ کی تلاوت فرماتے ہوئے سنا۔“
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَيْتِي ، فَقَالَ : كَانَتْ لِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا امْرَأَةً ، فَزَعَمَتِ امْرَأَتِي الْأُولَى أَنَّهَا أَرْضَعَتِ الْحُدْثَى إِمْلَاجَةً أَوْ إِمْلَاجَتَيْنِ ، فَقَالَ : لَا تُحَرِّمُ الْإِمْلَاجَةُ وَلَا الْإِمْلَاجَتَانِ .
ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ میرے گھر تشریف فرما تھے، اس شخص نے عرض کی کہ میری ایک بیوی تھی، پھر میں نے اس کی موجودگی میں ایک اور عورت سے نکاح کر لیا، اب میری پہلی بیوی کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے میری اس نئی بیوی کو ایک یا دو بار دودھ پلایا ہوا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک یا دو مرتبہ دودھ چوسنا (حرمتِ نکاح کو) ثابت نہیں کرتا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أُمِّ الْفَضْلِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، أَنَّهُمْ تَمَارَوْا فِي صَوْمِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ عَرَفَةَ ، فَبَعَثْتُ إِلَيْهِ إِنَاءً مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ .
ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”لوگوں کے مابین یومِ عرفہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے روزے کے متعلق بحث و تکرار ہوئی، تو میں نے آپ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں دودھ کا ایک برتن بھیجا جسے آپ ﷺ نے نوش فرما لیا۔“
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، قَالَتْ : رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي بَيْتِي طَبَقًا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَزِعْتُ مِنْ ذَلِكَ ، فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ ، فَقَالَ : خَيْرٌ إِنْ شَاءَ اللهُ ، تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا تَكْفُلِينَهُ بِلَبَنِ ابْنِكِ قُثَمٍ ، قَالَتْ : فَوَلَدَتْ حَسَنًا فَأَعْطَتْنِيهِ فَأَرْضَعْتُهُ ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ فَأَجْلَسْتُهُ فِي حِجْرِهِ ، فَبَالَ عَلَيْهِ فَضَرَبْتُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ ، فَقَالَ : ارْفُقِي أَصْلَحَكِ اللهُ ، أَوْ رَحِمَكِ اللهُ أَوْجَعْتِ ابْنِي ، قَالَتْ : فَقُلْتُ : اخْلَعْ إِزَارَكَ وَالْبَسْ ثَوْبًا غَيْرَهُ حَتَّى أَغْسِلَهُ ، قَالَ : إِنَّمَا يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ ، وَيُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ .
ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے (خواب میں) دیکھا گویا اللہ کے رسول ﷺ کے جسمِ مبارک کا ایک ٹکڑا میرے گھر میں ہے جس سے میں گھبرا گئی، پھر میں نے آپ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ بہتر ہے ان شاء اللہ، (سیدہ) فاطمہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا جس کی تم اپنے بیٹے (سیدنا) قثم (رضی اللہ عنہ) کے دودھ سے کفالت کرو گی۔“ وہ فرماتی ہیں کہ پھر (سیدنا) حسن (رضی اللہ عنہ) کی ولادت ہوئی تو انہوں نے وہ بچہ مجھے دے دیا اور میں نے انہیں دودھ پلایا، پھر میں انہیں لے کر (آپ ﷺ کی خدمت میں) حاضر ہوئی اور انہیں آپ ﷺ کی گود میں بٹھا دیا، تو انہوں نے آپ ﷺ پر پیشاب کر دیا جس پر میں نے ان کے دونوں کندھوں کے درمیان (تادیباً) ضرب لگائی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «ارْفُقِي أَصْلَحَكِ اللَّهُ» ”نرمی سے کام لو، اللہ تمہارے حال کی اصلاح فرمائے“ یا فرمایا: «رَحِمَكِ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے، تم نے میرے بیٹے کو تکلیف پہنچائی ہے“، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: آپ ﷺ اپنا تہبند اتار دیں اور دوسرا لباس زیبِ تن فرما لیں تاکہ میں اسے دھو دوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لڑکی کے پیشاب (والے کپڑے) کو دھویا جاتا ہے جبکہ لڑکے کے پیشاب پر (صرف) پانی چھڑکا جاتا ہے۔“
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : أَخْبَرَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى أُمَّ حَبِيبَةَ وَهِيَ فُوَيْقَ الْفَطِيمِ ، فَقَالَ : لَئِنْ بَلَغَتْ بُنَيَّةُ الْعَبَّاسِ هَذِهِ وَأَنَا حَيٌّ لَأَتَزَوَّجَنَّهَا .
ترجمہ
سیدہ ام الفضل بنت الحارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی) ام حبیبہ کو دیکھا جبکہ وہ ابھی دودھ چھڑانے کے بعد کی ابتدائی عمر میں تھیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر عباس کی یہ ننھی بیٹی میرے جیتے جی (شادی کی) عمر کو پہنچ گئی تو میں اس سے ضرور نکاح کروں گا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ ، أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَتْهُ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَتْ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عَمِّهِ وَهُوَ شَاكٍ يَتَمَنَّى الْمَوْتَ لِلَّذِي هُوَ فِيهِ مِنْ مَرَضِهِ ، فَضَرَبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ عَلَى صَدْرِ الْعَبَّاسِ ، ثُمَّ قَالَ : لَا تَتَمَنَّ الْمَوْتَ يَا عَمَّ رَسُولِ اللهِ ، فَإِنَّكَ إِنْ تَبْقَ تَزْدَدْ خَيْرًا يَكُونُ ذَلِكَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ ، وَإِنْ تَبْقَ تَسْتَعْتِبْ مِنْ شَيْءٍ يَكُونُ ذَلِكَ خَيْرًا لَكَ .
ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے چچا (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کی عیادت کے لیے تشریف لائے جبکہ وہ بیمار تھے اور اس بیماری کی تکلیف کی وجہ سے موت کی آرزو کر رہے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سینے پر مارا اور ارشاد فرمایا: ”اے رسول اللہ کے چچا! موت کی تمنا نہ کیجیے، کیونکہ اگر آپ باحیات رہے اور آپ کی نیکیوں میں اضافہ ہوا تو یہ آپ کے لیے بہتر ہوگا، اور اگر آپ زندہ رہے اور (اپنی لغزشوں پر) اللہ تعالیٰ کی رضا اور معافی طلب کی تو یہ بھی آپ کے لیے بہتر ہوگا۔“