مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أم الفضل بنت الحارث— ام الفضل بنت الحارث کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ باب: ام الفضل بنت الحارث کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7072
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَيْتِي ، فَقَالَ : كَانَتْ لِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا امْرَأَةً ، فَزَعَمَتِ امْرَأَتِي الْأُولَى أَنَّهَا أَرْضَعَتِ الْحُدْثَى إِمْلَاجَةً أَوْ إِمْلَاجَتَيْنِ ، فَقَالَ : لَا تُحَرِّمُ الْإِمْلَاجَةُ وَلَا الْإِمْلَاجَتَانِ .
ترجمہ
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ میرے گھر تشریف فرما تھے، اس شخص نے عرض کی کہ میری ایک بیوی تھی، پھر میں نے اس کی موجودگی میں ایک اور عورت سے نکاح کر لیا، اب میری پہلی بیوی کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے میری اس نئی بیوی کو ایک یا دو بار دودھ پلایا ہوا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک یا دو مرتبہ دودھ چوسنا (حرمتِ نکاح کو) ثابت نہیں کرتا۔“