مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي حَسَنٍ : أَنَّ عَمْرَو بْنَ مُرَّةَ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : مَا مِنْ وَالٍ يُغْلَقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْخَلَّةِ وَالْحَاجَةِ ، إِلَّا أَغْلَقَ اللهُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ عَنْ خَلَّتِهِ وَمَسْكَنَتِهِ .
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي حَسَنٍ : أَنَّ عَمْرَو بْنَ مُرَّةَ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : مَا مِنْ وَالٍ يُغْلَقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْخَلَّةِ وَالْحَاجَةِ ، إِلَّا أَغْلَقَ اللهُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ عَنْ خَلَّتِهِ وَمَسْكَنَتِهِ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «مَا مِنْ وَالٍ يُغْلَقُ بَابُهُ دُونَ ذَوِي الْخَلَّةِ وَالْحَاجَةِ، إِلَّا أَغْلَقَ اللَّهُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ، عَنْ خَلَّتِهِ وَمَسْكَنَتِهِ» ”ایسا کوئی بھی حکمران جو حاجت مندوں، ضرورت مندوں اور مساکین پر اپنے دروازے بند کر لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاجت، ضرورت اور فقر و فاقہ کے وقت آسمان کے دروازے بند کر دیتا ہے“۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو حَسَنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنْ أَمِيرٍ وَلَا وَالٍ يُغْلِقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْحَاجَةِ وَالْخَلَّةِ وَالْمَسْكَنَةِ ، إِلَّا أَغْلَقَ اللهُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ دُونَ حَاجَتِهِ وَمَسْكَنَتِهِ ، قَالَ : فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلًا عَلَى حَوَائِجِ النَّاسِ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”کوئی بھی ایسا امیر یا حاکم نہیں جو ضرورت مند، حاجت مند اور مسکین کے لیے اپنا دروازہ بند کرے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضرورت اور فقر و فاقہ کے وقت آسمان کے دروازے بند فرما دیتا ہے“، (یہ سن کر) سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کی حاجات کی نگرانی کے لیے ایک مستقل شخص کو مقرر فرما دیا۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : مَنْ هَاهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ ؟ قَالَ : فَأَخَذْتُ ثَوْبِي لِأَقُومَ ، قَالَ : اقْعُدْ ، ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ ، فَقُلْتُ : مِمَّنْ أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : مِنْ حِمْيَرَ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا کہ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہاں جو لوگ قبیلہ معد سے تعلق رکھتے ہیں، وہ کھڑے ہو جائیں؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کھڑا ہونے کے لیے اپنا کپڑا سنبھالا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ پھر جب آپ ﷺ نے دوسری مرتبہ یہی بات فرمائی تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں کن لوگوں میں سے ہوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا تعلق قبیلہ حِمیَر سے ہے۔“