مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن مرة— عمرو بن مرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ باب: عمرو بن مرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1566
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو حَسَنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنْ أَمِيرٍ وَلَا وَالٍ يُغْلِقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْحَاجَةِ وَالْخَلَّةِ وَالْمَسْكَنَةِ ، إِلَّا أَغْلَقَ اللهُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ دُونَ حَاجَتِهِ وَمَسْكَنَتِهِ ، قَالَ : فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلًا عَلَى حَوَائِجِ النَّاسِ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”کوئی بھی ایسا امیر یا حاکم نہیں جو ضرورت مند، حاجت مند اور مسکین کے لیے اپنا دروازہ بند کرے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضرورت اور فقر و فاقہ کے وقت آسمان کے دروازے بند فرما دیتا ہے“، (یہ سن کر) سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کی حاجات کی نگرانی کے لیے ایک مستقل شخص کو مقرر فرما دیا۔