مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن مرة— عمرو بن مرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ باب: عمرو بن مرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1567
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : مَنْ هَاهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ ؟ قَالَ : فَأَخَذْتُ ثَوْبِي لِأَقُومَ ، قَالَ : اقْعُدْ ، ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ ، فَقُلْتُ : مِمَّنْ أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : مِنْ حِمْيَرَ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا کہ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہاں جو لوگ قبیلہ معد سے تعلق رکھتے ہیں، وہ کھڑے ہو جائیں؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کھڑا ہونے کے لیے اپنا کپڑا سنبھالا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ پھر جب آپ ﷺ نے دوسری مرتبہ یہی بات فرمائی تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں کن لوگوں میں سے ہوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا تعلق قبیلہ حِمیَر سے ہے۔“