کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بھتیجی اور پھوپھی کے بیان میں ، کہ ان میں سے کس کو مال دیا جائے گا
٣٣٢٦٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سألت الشعبي عن العمة أهي أحق بالميراث أو ابنة الأخ؟ قال: فقال لي: وأنت لا تعلم ذلك؟ قال: قلت: ابنة الأخ أحق من العمة؟.
مولانا محمد اویس سرور
شیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پھوپھی کے بارے میں سوا ل کیا کہ کیا وہ وراثت کی زیادہ حق دار ہے یا بھتیجی ؟ فرماتے ہیں کہ اس پر وہ فرمانے لگے : کیا تم یہ بات نہیں جانتے ؟ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ بھتیجی پھوپھی سے زیادہ حق دار ہے، ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے حضرت مسروق کے بارے میں گواہی دی کہ انہوں نے فرمایا کہ ان کو ان کے آباء کے درجے میں اتارو۔
٣٣٢٦٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان [عن الشيباني عن الشعبي عن مسروق قال: انزلوا ذوي الأرحام منازل آبائهم.
مولانا محمد اویس سرور
شعبی حضرت مسروق سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ ذوی الأرحام کو ان کے آباء کے درجے میں رکھو۔
٣٣٢٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان] (١) عن الشيباني عن الشعبي في ابنة أخ وعمة قال: المال لابنة الأخ.
مولانا محمد اویس سرور
شیبانی نقل کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے بھتیجی اور پھوپھی کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ مال بھتیجی کے لئے ہے۔
٣٣٢٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عن الشيباني عن إبراهيم قال: المال للعمة.
مولانا محمد اویس سرور
شیبانی ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ مال پھوپھی کو دیا جائے گا۔
٣٣٢٧١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة ومنصور عن إبراهيم قال: كانوا يورثون بقدر أرحامهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ اور منصور ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ فقہا رشتہ داروں کو ان کی رشتہ داریوں کے مطابق وارث بنا یا کرتے تھے۔
٣٣٢٧٢ - حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني قال: سألت الشعبي عن ابنة أخ وعمة أيهما: أحق بالميراث؟ قال: ابنة الأخ.
مولانا محمد اویس سرور
شیبانی لکھتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے بھتیجی اور پھوپھی کے بارے میں سوال کیا کہ ان میں سے کون وراثت کا زیادہ حق دار ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ بھتیجی، اور فرمایا کہ ان کو ان کے آباء کے درجے میں رکھو۔