کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ اس آدمی کا حصہ نہیں لگایا جائے گا جو وارث نہیں بنتا
٣٣٢٧٤ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة قال: قال إبراهيم: قال علي: (لا) (١) يضرب بسهم من لا يرث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ نقل کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے جو وارث نہیں اس کا حصّہ بھی نہیں لگایا جائے گا۔
٣٣٢٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقال: ذو السهم أحق ممن لا سهم له.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ حصّہ دار اس آدمی سے زیادہ حق دار ہے جس کا کوئی متعین حصّہ نہیں ہے۔
٣٣٢٧٦ - قال وكيع: وقال غير سفيان عن مغيرة عن إبراهيم في رجل مات وترك أختين لأب وأختين لأب وأم، قال: كان يقال: ذو السهم أحق ممن لا سهم له.
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے دو باپ شریک بہنیں اور دو حقیقی بہنیں چھوڑیں، کہ یہ کہا جاتا تھا کہ حصّہ دار زیادہ حق دار ہے اس سے جو حصّہ دار نہیں ہے۔