٣٣٠٥٨ - حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي قال: إذا شهد رجلان أو ثلاثة من الورثة فإنما أقروا على أنفسهم.
مولانا محمد اویس سرور
اشعث سے روایت ہے کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب ورثاء میں سے دو یا تین آدمی گواہی دیں تو یہ گواہی ان کی طرف سے اقرار ہی سمجھی جائے گی۔
٣٣٠٥٩ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: يجوز على الورثة بحساب ما ورثوا.
مولانا محمد اویس سرور
حکم اور حماد ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قرضہ ورثاء پر ان کے ملنے والی وراثت کے حساب سے لاگو ہوجائے گا۔
٣٣٠٦٠ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: هما شاهدان من المسلمين، تجوز شهادتهما على الورثة كلهم.
مولانا محمد اویس سرور
اشعث سے روایت ہے کہ حسن نے فرمایا کہ وہ دونوں گواہ مسلمان ہیں، اس لئے ان کی گواہی تمام ورثاء پر نافذ ہوگی۔
٣٣٠٦١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا شهد اثنان من الورثة جاز عليهما في أنصبائهما.
مولانا محمد اویس سرور
حکم سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا کہ جب دو وارث گواہی دے دیں تو قرضہ انہی کے حصّوں میں واجب ہوگا، اور خود حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ قرضہ سب ورثاء پر واجب ہوگا۔
٣٣٠٦٣ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن إسرائيل عن منصور عن الحارث قال: إذا شهد اثنان من الورثة لرجل بدين أعطي دينه.
مولانا محمد اویس سرور
منصور سے روایت ہے کہ حضرت حارث نے فرمایا کہ جب دو وارث کسی آدمی کے لئے قرضے کی گواہی دے دیں تو اس کو اس کا قرضہ دلا دیا جائے گا۔
٣٣٠٦٤ - حدثنا عبد السلام عن يونس عن الحسن قال: إذا شهد أحد الورثة جاز عليهم كلهم.
مولانا محمد اویس سرور
یونس روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا کہ جب کوئی وارث گواہی دے دے تو تمام ورثاء پر قرضہ لاگو ہوجائے گا۔