کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر گیا تو تو آزاد ہے
٣٣٠٦٥ - حدثنا زيد بن الحباب عن (هارون) (١) (بن) (٢) إبراهيم عن ابن سيرين سئل عن رجل قال: إن حدث بي حدث فعبدي حر فاحتاج إليه، أله أن يبيعه؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ اگر مجھے کوئی بیماری لاحق ہوجائے تو میرا غلام آزاد ہے ، پھر اس کو اس کے بیچنے کی ضرورت پڑگئی، کیا وہ اس کو بیچ سکتا ہے ؟ فرمایا : ” جی ہاں ! “
٣٣٠٦٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل قال لعبده: إن مت في مرضي هذا فأنت حر، قال: ليس له أن يبيعه حتى يموت.
مولانا محمد اویس سرور
جابر سے روایت ہے کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر جاؤں تو تو آزاد ہے، کہ اس کے لئے موت تک اس غلام کو بیچنا جائز نہیں ہے۔