٣٠٣٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن محمد بن الزبير عن مكحول قال: إذا لاعن الرجل وأبت المرأة أن تلاعن رجمت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے لعان کرلیا اور بیوی نے لعان کرنے سے انکار کردیا تو اس کو سنگسار کرد یا جائے گا۔
٣٠٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: تحبس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس عورت کو قید کردیا جائے گا۔
٣٠٣٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن المحاربي عن جويبر عن الضحاك في الرجل يقذف امرأته، فتأبى (أن) (١) تلاعنه، قال: تجلد مائة وترجم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی پس اس کی بیوی نے لعان کرنے سے انکار کردیا آپ نے فرمایا : اسے سو کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار کردیا جائے گا۔
٣٠٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عمر) (١) عن عيسى (الخياط) (٢) عن الشعبي قال: من وقع عليه اللعان فأبى أن يحلف أقيم عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
عیسیٰ الخیاط فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جس شخص پر لعان واقع ہوا پس اس نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا تو اس شخص پر حد قائم کی جائے گی اور عیسیٰ نے فرمایا : کہ میں نے امام شعبی کے علاوہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا : ان دونوں کو لعان کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور ان کو قید کردیا جائے گا یہاں تک کہ وہ دونوں لعان کرلیں۔
٣٠٣٥٠ - وقال عيسى: سمعت (غير) (١) الشعبي يقول: يجبران على اللعان ويحبسان حتى يتلاعنا.
٣٠٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن مطرف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی ، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جب لعان کا معاملہ ختم کردیا جائے تو اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔