کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
٣٠٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم في رجل لاعن امرأته، ففرق بينهما، ثم (أكذب) (١) نفسه، قال: يجلد ويلزق به الولد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی سے لعان کیا پھر اس نے خود کو جھٹلا دیا، آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملادیا جائے گا۔
٣٠٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن داود عن سعيد بن المسيب في الملاعن يكذب نفسه قال: يضرب وهو خاطب.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے اس لعان کرنے والے شخص کے بارے میں مروی ہے جو خود کو جھٹلا دے آپ نے فرمایا، اسے کوڑے مارے جائیں گے درآنحالیکہ وہ شادی کا پیغام دینے والا ہے۔
٣٠٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن مطرف قال: إذا قذف الرجل امرأته لاعنها، فإن أكذب نفسه بعد ذلك جلد، ويلزق به الولد، وردت إليه امرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عیاش فرماتے ہیں کہ حضرت مطرف نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی اور اس سے لعان کیا پس اگر اس کے بعد اس نے خود کو جھٹلا دیا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملادیا جائے گا اور اس کی بیوی کو اس کی طرف واپس لوٹا دیں گے۔
٣٠٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر عن مغيرة عن إبراهيم في الملاعن يكذب نفسه قال: يجلد (الحد) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس لعان کرنے والے کے بارے میں مروی ہے جو اپنے نفس کی تکذیب کر دے آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری کی جائے گی۔
٣٠٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سألته عن الرجل يلاعن امرأته ثم أقر بالولد، قال: يضرب الحد ويلزق به الولد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر بعد میں بچہ کا اقرار کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔
٣٠٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عاصم عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يقذف امرأته، (أو) (١) ينتفي من ولد امرأته ثم يكذب نفسه، قال: يحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی یا اس نے اپنی بیوی کے بچہ کی نفی کی پھر اس نے خود کو جھٹلا دیا ہو ! آپ نے فرمایا اس پر حد لگائی جائے گی۔
٣٠٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن ابن شبرمة عن الحارث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث ، حضرت عطاء اور حضرت شعبی سے اس لعان کرنے والے شخص کے بارے میں مروی ہے جو خود کی تکذیب کردے ان سب حضرات نے فرمایا : اسے مارا جائے گا۔