کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اغلا م بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
❮
❯
٣٠٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غسان بن مضر عن سعيد بن يزيد عن أبي نضرة قال: سئل ابن عباس: ما حد اللوطي؟ قال: ينظر (إلى) (١) أعلى بناء في القرية فيرمى (منه) (٢) منكسًا، ثم يتبع (الحجارة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : بستی میں سب سے بلند عمارت دیکھی جائے گی پھر اس عمارت سے اوندھے منہ پھینک دیا جائے گا پھر اس کو پتھر مارے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30218
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30218، ترقيم محمد عوامة 28925)
٣٠٢١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ⦗٣٩٠⦘ ابن (خثيم) (١) عن مجاهد وسعيد بن جبير أنهما سمعا ابن عباس يقول في الرجل يوجد -أو يؤخذ- على اللوطية: إنه يرجم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت سعید کو ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرماتے ہوئے سنا جو اغلام بازی کرتا ہوا پایا گیا یا پکڑا گیا ! اس کو سنگسار کردیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30219
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30219، ترقيم محمد عوامة 28926)
٣٠٢٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن القاسم بن الوليد عن يزيد بن قيس أن عليًا رجم (لوطيًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اغلام باز کو سنگسار کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30220
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30220، ترقيم محمد عوامة 28927)
٣٠٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يأتي الرجل قال: سنته سنة المرأة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جو مرد سے اپنی حاجت پور ی کرلے آپ نے فرمایا : اس کا طریقہ عورت کا طریقہ ہوگا سزا میں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30221
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30221، ترقيم محمد عوامة 28928)
٣٠٢٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: يرجم: (أحصن) (١) أو لم يحصن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا، اس کو سنگسار کردیا جائے گا شادی شدہ ہو یا نہ ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30222
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30222، ترقيم محمد عوامة 28929)
٣٠٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: حد اللوطي حد الزاني، إن كان محصنًا فالرجم، وإن كان بكرًا (فالجلد) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اغلام باز کی سزا زنا کرنے والے کی سزا کی طرح ہوگی اگر وہ شاد ی شدہ ہو تو سنگسار اور اگر کنوارہ ہو تو کوڑے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30223
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30223، ترقيم محمد عوامة 28930)
٣٠٢٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: اللوطي بمنزلة الزاني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا، اغلام باز زانی کے درجہ میں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30224
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30224، ترقيم محمد عوامة 28931)
٣٠٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد قال: أخبرني سعيد عن قتادة عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری اور ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اغلام باز زانی کے درجہ میں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30225
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30225، ترقيم محمد عوامة 28932)
٣٠٢٢٦ - وعن أبي معشر عن إبراهيم (قالا) (١): اللوطي بمنزلة الزاني.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30226
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30226، ترقيم محمد عوامة ---)
٣٠٢٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يزيد) (١) قال: (أخبرنا) (٢) حماد بن سلمة عن حماد بن أبي سليمان عن إبراهيم في اللوطي قال: لو كان أحد يرجم مرتين رجم هذا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اغلام باز کے بارے میں ارشاد فرمایا : اگر کسی کو دو مرتبہ سنگسار کیا جاتا تو اس کو کیا جاتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30227
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30227، ترقيم محمد عوامة 28933)
٣٠٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يرجم اللوطي إذا كان محصنًا، وإن كان بكرًا جلد مائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : اغلام باز کو سنگسار کیا جائے گا جب کہ وہ شادی شدہ ہو اور اگر وہ کنوارہ ہو تو اسے سو کوڑے مارے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30228
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30228، ترقيم محمد عوامة 28934)
٣٠٢٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن (إبراهيم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت حکم نے اغلام باز کے بارے میں ارشاد فرمایا : اس کو حد سے کم کوڑے مارے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30229
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30229، ترقيم محمد عوامة 28935)
٣٠٢٣٠ - وعن (سفيان) (١) عن الشيباني عن الحكم في اللوطي: يضرب دون الحد.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30230
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30230، ترقيم محمد عوامة ---)
٣٠٢٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن عبيد اللَّه ابن عبد اللَّه بن معمر قال: عليه الرجم، (قتلة) (١) قوم لوط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن معمر نے ارشاد فرمایا : اس پر سنگسار کرنے کی سزا لازم ہوگی قوم لوط کے قتل کی نوعیت کی طرح۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30231
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30231، ترقيم محمد عوامة 28936)
٣٠٢٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن جابر ابن زيد قال: حرمة الدبر أعظم من حرمة كذا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے ارشاد فرمایا : دبر کا حرام ہونا فلاں کے حرام ہونے سے زیادہ بڑا ہے حضرت قتادہ نے فرمایا : ہم اس کو سنگسار پر محمول کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30232
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30232، ترقيم محمد عوامة 28937)
٣٠٢٣٣ - قال قتادة: نحن نحمله على الرجم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30233
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30233، ترقيم محمد عوامة ---)
٣٠٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس عن أبي حَصين أن عثمان أشرف على الناس يوم الدار فقال: أما علمتم أنه لا يحل دم امرئ مسلم إلا بأربعة: رجل عمل عمل قوم لوط (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ایک دن گھر سے جھانکا اور ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ جانتے ہو کہ کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر چار آدمیوں کا ایک وہ شخص جس نے قوم لوط کا عمل کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30234
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30234، ترقيم محمد عوامة 28938)