٢٨٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن (العوام) (١) عن حجاج عن مكحول عن زيد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ جب دانت سیاہ ہوجائے (کسی کے زخمی کرنے کی وجہ سے) تو اس میں کامل دیت ہوگی۔
٢٨٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج عن مكحول عن زيد (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اسی طرح مروی ہے۔
٢٨٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: إذا اسودت السن فعقلها تام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب دانت سیاہ ہوجائے تو اس کی دیت پوری ہوگی۔
٢٨٧٧٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: إذا اسودت فعقلها تام] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ جب دانت سیاہ ہوجائے تو اس کی کامل دیت لازم ہوگی۔
٢٨٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد عن شريح أنه كان إذا -اسودت السن- قضى فيها بديتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح سے روایت ہے کہ انہوں نے جب دانت سیاہ ہوجائے تو اس کی کامل دیت کا فیصلہ فرمایا۔
٢٨٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عاصم عن ابن جريج عن عطاء (أنه) (١) قال: في السن إذا اسودت أو تحركت أو رجفت فهو سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء کا ارشاد ہے کہ جب دانت سیاہ ہوجائے یا حرکت کرنے لگے یا وہ گرجائے تو اس میں پوری دیت ہوگی۔
٢٨٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حنظلة عن القاسم في السن (ترجف) (١) قال: عقلها تام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم سے دانت کے بارے میں جب وہ ہلنے لگے یہ ارشاد منقول ہے کہ اس کی دیت کامل ہوگی۔
٢٨٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن جابر عن الشعبي قال: إذا اسودت السن أو اصفرت ففيها ديتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے جب دانت سیاہ ہوجائے یا زرد ہوجائے تو اس میں اس کی کامل دیت ہوگی۔
٢٨٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن ليث عن الزهري قال: إذا اسودت السن فقد تم عقلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری نے فرمایا کہ جب دانت سیاہ ہوجائے تو اس کی دیت کامل ہوگی۔
٢٨٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم في السن يستأنى بها، فإن اسودت فالعقل تام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے ایسے دانت کے بارے میں کہ جس کی مہلت طے شدہ ہو مروی ہے کہ اگر وہ سیاہ ہوجائے تو اس کی کامل دیت ہوگی۔