٢١٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: ولد المدبرة بمنزلتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔
٢١٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة و (ابن المسيب) (١) عن ⦗٤١٢⦘ عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: ولد المعتقة عن دبر منها: يرقون برقها ويعتقون بعتقها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے، اس کی غلامی تک غلام اور اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے۔
٢١٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن ابن سيرين عن شريح قال: ولد المدبرة منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔
٢١٨٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: كان يقول: ولد المعتقة عن دبر بمنزلتها، (هم) (١) وأمهم من الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔ وہ اور ان کی ماں ایک ثلث میں سے ہوں گے۔
٢١٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن داود عن (رياح) (١) بن عبيدة عن عمر بن عبد العزيز أنه جعلهم بمنزلة أمهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔
٢١٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر وابن أبي زائدة (عن داود) (١) عن الشعبي قال: ولدها بمنزلتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔
٢١٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل بن أبي خالد عن (الشعبي) (١) قال: كل شيء ولدت من يوم (دُبرت) (٢) فإنهم بمنزلتها، يعتقون بعتقها ويرقون برقها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جس دن سے وہ مدبرہ بنائی گئی ہے اس کے بعد سے پیدا ہونے والے بچوں کا حکم وہی ہوگا جو ان کی ماں کا ہے، وہ اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے اور ا س کی غلامی تک غلام رہیں گے۔
٢١٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ابن عون قال: قيل للقاسم بن محمد: أن عمر بن عبد العزيز قال: ذلك، فقال القاسم: هذا رأيي، وما ⦗٤١٣⦘ أرى (رأيه) (١) في هذا إلا (معتدلا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد سے کہا گیا کہ اس بارے میں حضرت عمر بن عبد العزیز کی رائے یہ ہے، انہوں نے فرمایا کہ یہ میری رائے ہے اور میں اس معاملے میں ان کی رائے کو معتدل سمجھتا ہوں۔
٢١٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن معمر عن الزهري قال: ولد المدبرة (بمنزلة أمهم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔
٢١٨٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز بن عبيد اللَّه عن عامر عن ابن مسعود قال: ولد المدبرة بمنزلتها، يعتقون بعتقها ويرقون برقها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے، اس کی غلامی تک غلام اور اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے۔
٢١٨٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز عن الشعبي وشريح ومسروق بمثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے، اس کی غلامی تک غلام اور اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے۔
٢١٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد (قالا) (١): ولد المدبرة بمنزلتها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے، اس کی غلامی تک غلام اور اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے۔
٢١٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين عن عامر قال: إذا كانت امرأة فولدت أولادا فولدها بمنزلتها، إذا (عتقت) (١) عتقوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے، اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے۔
٢١٨٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن عبد العزيز بن مسلم عن ابن أبي نجيح عن عطاء وطاوس ومجاهد وسعيد بن جبير أنهم قالوا: ولد المدبرة بمنزلة أمهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاوس، حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔
٢١٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء في امرأة أعتقت جارية لها عن دبر فولدت بعد ذلك (أولادًا) (١): هم بمنزلة أمهم إذا (عتقت) (٢) عتقوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی مدبرہ باندی کو آزاد کیا، اس کے بعد اس کی اولاد ہوئی تو وہ اولاد اپنی ماں کے حکم میں ہوگی، اس کی آزادی پر آزاد ہوجائے گی۔
٢١٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: ما أرى أولاد المدبرة إلا بمنزلة أمهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں مدبرہ باندی کی اولاد اپنی ماں کے حکم میں ہے۔
٢١٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (برد) (١) عن مكحول قال: ولد المدبرة يبيعهم صاحبهم إن شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کا مالک اسے چاہے تو بیچ سکتا ہے۔
٢١٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد (عن ابن جريج) (١) عن عمرو بن دينار عن جابر بن زيد قال: ولد المدبرة (عبيد) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد غلام ہوگی۔