٢١٤٢٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر [أنه قال: (اشترها) (١) ولا تبعها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مصحف کو خرید لو لیکن اسے فروخت نہ کرو۔
٢١٤٢٨ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم وابن إدريس عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس] (١) أنه رخص في (شراء) (٢) المصاحف وكره بيعها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مصحف کے خریدنے کو جائز اور بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٢١٤٢٩ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن سعيد بن جبير مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔
٢١٤٣٠ - حدثنا وكيع عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: (اشترها) (١) ولا تبعها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مصاحف کو خرید لو لیکن مت بیچو۔
٢١٤٣١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: لا بأس بشرائها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ان کے خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔
٢١٤٣٢ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه أنه كان لا يرى بأسًا بشراء المصاحف وإن يعطيه على (كتابته) (١) أجرا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ مصحف کے خریدنے میں اور اس کے لکھنے پر اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں۔
٢١٤٣٣ - حدثنا معتمر بن سليمان عن معمر عن قتادة قال: اشتر (١) ولا (تبع) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ مصاحف کو خرید لو لیکن بیچو نہیں۔
٢١٤٣٤ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن عيسى بن أبي (عزة) (١) قال: أمرني الشعبي أن أبيع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے مجھے خریدنے کا حکم دیا ہے۔
٢١٤٣٥ - [حدثنا عفان] (١) (قال) (٢): (نا) (٣) همام عن يحيى بن أبي كثير قال: سألت أبا سلمة عن بيع المصاحف قال: (اشترها) (٤) ولا (تبعها) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلمہ سے مصاحف کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہیں خرید لو لیکن بیچو نہیں۔