١٦٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن عمرو بن دينار عن جابر بن زيد عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ خطب فقال: "إذا لم يجد المحرم إزارا لبس سراويل وإذا لم يجد نعلين (فليلبس) (١) (الخفين) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : محرم اگر ازار نہ پائے تو شلوار پہن لے، اور اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے۔
١٦٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (بن دينار) (١) عن جابر ابن زيد عن ابن عباس عن النبي ﷺ بمثله أو نحوه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔
١٦٥١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب (١) عن (٢) عمرو عن جابر ابن زيد عن ابن عباس قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقوله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔
١٦٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أن رجلًا سال النبي ﷺ ما يلبس المحرم من الثياب أو ما يترك المحرم؟ فقال: "لا يلبس الخفين ولا السراويل، إلا أن لا يجد نعلين، (فمن لم يجد نعلين) (١) فليلبس الخفين، وليقطعهما أسفل من الكعبين" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟ یا کون سے کپڑے نہیں پہنے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : موزے نہیں پہنے گا اور نہ ہی شلوار، ہاں اگر جوتے نہ پائے، پس جو جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے اور ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے۔
١٦٥١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال حدثنا زهير عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من لم يجد (نعلين) (١) فليلبس الخفين، ومن لم يجد إزارا، فليلبس السراويل" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو محرم جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے، اور جو ازار نہ پائے، وہ شلوار پہن لے۔
١٦٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن معاوية بن صالح عن يونس بن سيف عن (عمرو) (١) بن الأسود قال: سألت عمر، قال قلت: ما تقول في الخفين للمحرم؟ فقال: هما نعلا (من لا نعلا) (٢) له (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ محرم موزے استعمال کرے اس کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا جس کے پاس جوتے نہ ہوں موزے اس کے لیے جوتے کی جگہ ہیں۔
١٦٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن أبي إسحاق عن علي في المحرم إذا لم يجد نعلين لبس خفين وإذا لم يجد إزارًا لبس سراويل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے اور اگر ازار نہ ہو تو شلوار پہن لے۔
١٦٥١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا لم يجد المحرم إزارا فليلبس سراويل، (وإذا لم يجد ⦗١٢١⦘ النعلين فليلبس الخفين) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے، اور اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے۔
١٦٥١٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن (بكر) (١) قال: إذا لم يجد المحرم إزارًا فليلبس سراويل] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے۔
١٦٥١٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: لا بأس أن يلبس المحرم سراويل إذا لم يجد إزارًا، (ولا) (٢) بأس أن يلبس خفين إذا لم يجد نعلين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر محرم کے پاس ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے اور اگر جوتے نہ ہوں تو وہ موزے پہن لے۔