کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: محرم کے لیے شیشے کی طرف دیکھنے میں جن حضرات نے رخصت دی ہے
١٣٢٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن عكرمة عن ابن عباس [قال: لا] (١) بأس (بالمرآة) (٢) للمحرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں محرم کے لیے شیشہ کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
١٣٢٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن إدريس (عن) (١) ابن جريج عن عطاء قال: لا بأس أن ينظر فيها يميط عنه (الأذى) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں محرم کے لیے شیشہ کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس سے تکلیف دور کردی گئی ہے۔
١٣٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد عن حجاج عن نافع عن ابن عمر أنه لم ير بأسًا أن ينظر المحرم في (المرآة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما محرم آدمی کے شیشہ دیکھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
١٣٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن حجاج عمن حدثه عن ابن عباس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج اور حضرت عطاء فرماتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
١٣٢٩٠ - حدثنا أبو بكر (قال: ثنا) (١) يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عمر وابن مسلم عن طاوس وعكرمة (قالا) (٢): لا بأس أن ينظر المحرم في (المرآة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ محرم کے شیشہ دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
١٣٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: لا بأس أن ينظر المحرم في (المرآة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں محرم شیشہ دیکھے اس میں کوئی حرج نہیں۔
١٣٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم قال: ثنا الزبير ابن (خريت) (١) عن عكرمة قال: كان ابن عباس لا يرى بأسًا (للمحرم) (٢) أن يحلق عن (الشجة) (٣) وأن ينظر في (المرآة) (٤) (٥).