١٣٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر عن علي قال: إذا قبل المحرم امرأته فعليه دم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب محرم اپنی بیوی کا بوسہ لے لے تو اس پر دم ہے۔
١٣٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن عطاء قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر دم ہے۔
١٣٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن معمر عن عبد الكريم عن سعيد ابن جبير (قال) (١): عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر دم ہے۔
١٣٢٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية (عن) (١) يونس عن الحسن قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس پر دم لازم ہے۔
١٣٢٦٩ - حدثنا [أبو بكر قال: ثنا] (١) ابن علية عن معمر عن الزهري قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اس پر دم ہے۔
١٣٢٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أسباط بن محمد عن (سعيد) (١) عن أبي معشر عن إبراهيم في المحرم يقبل امرأته أو يغمز امرأته بشهوة قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر اپنی بیوی کو شہوت سے بوسہ دے دے یا آنکھ مار دے ؟ فرمایا اس پر دم ہے۔
١٣٢٧١ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا عباد بن العوام عن هشام عن عطاء قال: إذا قبّل أو غمز فعليه دم] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں جب بیوی کا بوسہ لے لے یا آنکھ مار دے اس پر دم ہے۔
١٣٢٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن أشعث عن عطاء مثله؛ (و) (١) زاد فيه: أو جرد] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے اسی کے مثل منقول ہے، اور اس بات کا بھی اضافہ ہے کہ یا وہ برہنہ ہوجائے۔
١٣٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: يستغفر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں وہ اللہ سے استغفار کرے۔
١٣٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا شبابة عن شعبة عن منصور عن ابن سيرين قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں اس پر دم ہے۔
١٣٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مهدي عن سفيان عن (ابن خثيم) (١) عن سعيد بن جبير قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر دم ہے۔
١٣٢٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (أبو عامر) (١) العقدي عن هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں اس پر دم ہے۔
١٣٢٧٧ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مهدي عن هشام عن قتادة قال: عليه دم] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں اس پر دم ہے۔
١٣٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مهدي عن شيبان عن جابر عن الشعبي وعبد الرحمن بن الأسود (قالا) (١): عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں اس پر دم ہے۔