کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کسی شخص کا وضو نہ ہو اور اس کو یہ خوف ہو کہ اگر وضو کیلئے گیا تو نماز جنازہ فوت ہو جائے گی
١١٨١٠ - حدثنا عمر بن أيوب الموصلي عن مغيرة بن زياد عن عطاء عن ابن ⦗٥٠⦘ عباس قال: إذا خفت أن تفوتك الجنازة (وأنت على غير وضوء) (١) فتيمم وصل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں جب آپ کو خوف ہو کہ آپ کی نماز جنازہ قضا ہوجائے گی اور اس وقت آپ کا وضو نہ ہو تو آپ تیمم کرلو اور نماز جنازہ ادا کرلو۔
١١٨١١ - حدثنا سفيان بن عيينة عن أبي الزعراء عن عكرمة قال: إذا فجئتك الجنازة وأنت على غير وضوء فتيمم وصل عليها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جنازہ آپ کے پاس آئے اور آپ کا وضو نہ ہو تو تیمم کر کے اس کی نماز جنازہ ادا کرلو۔
١١٨١٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن إبراهيم قال: إذا فجئتك الجنازة ولست على وضوء، فإن كان عندك ماء فتوضأ. وصلِّ، (وإن لم يكن عندك ماء فتيمم وصلّ) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب نماز جنازہ (کا وقت) آجائے اور آپ کا وضو نہ ہو تو اگر اس وقت آپ کے پاس پانی موجود ہے تو وضو کر کے نماز ادا کرلو، اور اگر پانی نہ ہو تو تیمم کر کے نماز جنازہ ادا کرلو۔
١١٨١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد ومنصور عن إبراهيم قال: (يتيمم) (١) إذا خشي الفوت.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب نماز جنازہ فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرلے۔
١١٨١٤ - حدثنا عبدة بن (سليمان) (١) عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا خفت أن تفوتك الجنازة فتيمم وصل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب نماز جنازے کا فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کر کے نماز ادا کرلو۔
١١٨١٥ - [حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: إذا خاف أن تفوته الصلاة على الجنازة تيمم] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب آپ کو نماز جنازہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرلو۔
١١٨١٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن الشعبي قال: (يتيمم) (١) إذا خشي (الفوت) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں جب نماز جنازہ فوت ہوجانے کا خوف ہو تو تیمم کرلو۔
١١٨١٧ - حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) (عن أبيه) (٢) عن الحكم قال: إذا خفت أن (تفوتك) (٣) الصلاة وأنت على غير وضوء فتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب آپ کو نماز جنازہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو اور آپ کا وضو بھی نہ ہو تو تیمم کرلو۔
١١٨١٨ - حدثنا أبو داود عن (شيبان) (١) عن جابر (أن سالمًا) (٢) قال (٣): (يتيمم) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ وضو کیے بغیر نماز جنازہ مت ادا کرو۔
١١٨٢٠ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: لا يتيمم ولا يصلي إلا على طهر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں نہ تیمم کرے اور نہ نماز جنازہ ادا کرے جب تک وضو نہ کرے۔
١١٨٢١ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: يتيمم ويصلي عليها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تیمم کرے اور نماز جنازہ ادا کرے۔
١١٨٢٢ - [حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يحضر الجنازة فيخاف أن تفوته الصلاة (عليها) (١) قال: (لا يتيمم) (٢)] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا ایک شخص (کا وضو نہیں ہے) اور نماز جنازہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے (کیا وہ تیمم کرسکتا ہے ؟ ) آپ نے فرمایا : نہیں وہ تیمم نہ کرے۔